anar / Pomegranate/ انار

anar / Pomegranate / انار
انار کا پھل غذائیت سے بھرپور ہے جس کی وجہ بعض معالج انار کے دانوں کو طبی غذا یا طبی ثمر کہتے ہیں انار میں بڑی مقدار میں شکر یعنی گلوکوز، فرکٹوز کے علاوہ حیاتین موجود ہیں
انار حیاتین میں خاص طور پر Thiamine اور Riboflavin اس کے علاوہ وٹامن سی (اس کو ایلوپیتھک طب میں Ascorbic Acid کہتے ہیں) میں بہت اچھی مقدار پائی جاتی ہے فاسفورس، سوڈیم، کیلشیم، سلفر کے علاوہ Oxalic Acid اور Carotene کا انار ایک اچھا ذریعہ ہے انار فوائد میں ہندوستان کا پونا اور شولاپور سب سے اعلیٰ ہے انار ایک حیرت انگیز اور نایاب پودہ ہونے کے ساتھ پھل سمیت اس کے ہر حصہ طبی فوائد سے بھرا ہوا ہے قرآن پاک میں انار کا ذکر رمان تین مرتبہ ہے اور نباتاتی سائنس نام Punica Granatum ہے مشہور سائنسدان ڈی کینڈو نے انار کا وطن ایران بتایا ہے اس کے علاوہ جنگلی انار افغانستان، شام اور شمالی ہندوستان یعنی ہمالیہ میں پایا جاتا ہے سب سے اعلی و مشہور انار فلسطین، شام اور لبنان علاقوں کا ہے اور اسی وجہ اس علاقے کے ایک مشہور شہر ربان کا نام اس پھل سے منسوب ہے

سیب کے فائدے/ سیب / apple

انار کا درخت 5 سے 10 میٹر تک اگتا ہے۔ یہ زیادہ بارش والے علاقوں میں نہیں ٹھر سکتا اس کے لئیے گرم ہلکے مرطوب علاقے اچھے ہیں ۔ یہ بڑا سخت جان درخت ہے۔ یہ تھور زدہ خشک زمینوں کو برداشت کرلیتا ہے اور قائم رہتا ہے البتہ ایسی زمین پر یہ پھل کم دے گا۔ اسے ہفتے میں ایک دو بار پانی مل جائے تو جان پکڑے گا اور پھل پیدا کرے گا یہ منفی 12 سینٹی گریڈ تک موسم کی سختی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیادہ تیز ہوا اسے پسند نہیں اگر یہ ایسے علاقے میں اگایا جائے جہاں ہر وقت تیز ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں تو یہ اس کے پھول مکمل ہونے سے پہلے ہی گریں گے اور پھل نہیں بنا سکے گا۔
یہ بہت لمبی عمر رکھتا ہے آپ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فرانس میں انار کے کئی درخت دو سو سال تک پرانے ہیں. جتنا پرانا ہوتا جائے گا اتنا ہی زیادہ پھل دے گا . اگانے کے چوتھے سال شاید 10 سے 25 دانے اگائے اور دس سال بعد یہ تعداد 150 سے 250 تک پہنچ جائے ۔ ترقی یافتہ ممالک میں ہائیبرڈ نسل اگا کر بھی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔ ایک انار میں 200 سے 1400 تک دانے ہوسکتے ہیں۔

انار کے فوائد
انار کے دانوں کا رس ہلکی اور فرحت انگیز غذا ہے جو دل کے امراض میں بہت سودمند ہے جبکہ بالخصوص جب معدہ کے امراض ساتھ ہو
انار میٹھا قبض کشا ہے
انار گھٹا جو تھوڑا کھٹاس والا ہو وہ معدہ کے ورم (سوجن) اور دل کے درد کے لیے لاجواب دوا اور ٹانک ہے
انار کا شربت
انار کا شربت بدہضمی ( Dyspepsia)جیسے معدہ کے روگوں کو دور کرنے کی اہلیت رکھتا ہے
انار کا شربت خونی پیچس یا اسہال میں مفید ہے یا 50 گرام انار کے رس خونی پیچس یا اسہال کا بہترین علاج ثابت ہو گا
انار کا رس قلت خون (Anaemia) یرقان (Jaundice) کا بہترین علاج ہے

figs/انجیر /anjeer benefits in urdu

واضح کرتا چلوں کہ ہیپاٹائٹس الگ مرض ہے اور یرقان الگ اس لیے دوران علاج تشخیص ضروری ہے
انار کا رس میں شہد ملا کر پینے سے بلڈ پریشر، بواسیر(Piles) ہڈیوں اور جوڑوں کی درد میں فائدہ ہو گا ان شاءاللہ
انار میں ایک خاص غذائی چیز (Favinol)AntiOxidants ہوتے ہیں جو جسم میں سوجن کو کم کرتے ہیں، ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتے اور جوڑوں کے درد اور سوجن کو بھی کم کرتے ہیں۔
انار کے بیجوں میں Puninic Acid ہوتا ہے جو خون کی نالیوں میں کولیسٹرول کم کرکے خون کو رواں دواں رکھتے جس سے دل کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے
انار جلد کو خصوصاً خواتین کے چہرے پہ نکلنے والے دانے (Acne) کو ختم کرتا ہے۔ انار میں وٹامن سی اور کئی دوسرے Antioxidants ان دانوں کو بھگا دیتے ہیں۔ انار چہرے کی جھریوں اور چھائیوں کو ختم کرکے بھی جلد کو جوان اور تروتازہ رکھتا ہے۔
انار جسم میں مایوسی کے جراثیم (Stress Harmone Cortisol) کو بھی کم کرتا ہے اور آپ کو ڈپریشن سے نکلنے میں مدد کرتا ہے
انار دماغ کی یادداشت کو بہتر بنا کر بھولنے کی بیماری Alzheimer اور Brain Fog کو دور کرنے میں معاون و مددگار ہے
انار مرد کے جسم میں موجود Testrone Harmones ( جو مرد میں تولیدی نظام چلانے کا کام کرتے ہیں ان کی تعداد کو بہتر کرکے اسے جسمانی طور پر مضبوط قوت مہیا کرتا ہے
انار خواتین کے جنسی ہارمونز Estrogen کو بھی بہتر کرتا ہے اور جسمانی جاذبیت ( Breast Enlargment) میں قدرتی طور پر موثر ثابت ہوا ہے
انار مرد کے مردانہ طاقت (impotency ) کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے ۔ اسے ایک مہینہ روزانہ استعمال کریں
انار مردوں میں prostate Cancer جوکہ ایک تولیدی نظام کا کینسر ہے اور عورتوں میں Breast Cancer کو کنٹرول کرنے میں بڑا موثر ثابت ہوا ہے۔
انار میں خاص غذائی زرات Polypenols ہوتے ہیں جو Free Radical کینسر کے سیلز اور دوسرے متاثرہ سیلز جو اپنے اردگرد کے سیلز میں بھی کینسر بڑھا سکتے ہیں ان پر Apoptosis کا عمل کرکے انہیں خودکشی پر مجبور کردیتا ہے اور اس طرح کینسر روکتا ہے۔
انار وٹامن سی سے بھرپور ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے زخم بھرتا ہے اور بیماریوں کے خلاف جسم کو مضبوط کرتا ہے۔
انار چونکہ خون کے بہائو کو بہتر کرتا ہے اسلئیے Gym اور گیم کرنے والے لوگوں کے لئیے بھی بہت مفید ہے۔ آپ گیم کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے اس کا جوس پئیں یہ Stamina کو 24% تک بڑھا سکتا ہے
انار میں فائیبر اور پروٹین بھی اچھی تعداد میں موجود ہیں جو جسم کی بھوک مٹاتے ہیں اور نظام انہضام کو بہتر کرتے ہیں
اناروں کے رس میں منہ کے بیکٹیریا سے لڑنے کی بھی بہترین صلاحیت ہے اور یہ مسوڑوں کو مضبوط کرتے ہیں۔

انار کی جڑ کی چھال کے فوائد
انار کی جڑ میں بیس فیصد سے زیادہ Tannin موجود ہوتا ہے جبکہ چمڑے کی Tanning انار کے چھلکوں سے کی جاتی ہے کیونکہ انار کی جڑ امراض میں زیادہ موثر ہے بمقابلہ انار کے چھلکوں کے
انار کی جڑ کا چھال پانی میں ابال کر پینے سے پیٹ کے کیڑے سمیت (Tapeworm) بھی ختم ہو جاتے ہیں
ابلا ہوا انار کا پانی ٹی بی اور پرانے بخار کو بھی ختم کرے گا ان شاءاللہ اور ملیریا کے بعد والی کمزوری بھی رفع کرے گا
انار کی جڑ کی چھال کا ابلا ہوا پانی نسوانی شکایت کی دھلائی کے لیے موثر ہے
انار کا پھول
انار کا پھول اسقاط حمل کی دوا ہے
ایک پیغمبرانہ قول کے مطابق انار کھانے سے انسان میں نفرت و حسد کا مادہ زائل ہو جاتا ہے
اچھی بات پھیلانا بھی صدقہ جاریہ ہے اگر فقیر کی تحریر اچھی لگے تو پلیز شئیر کرے تاکہ دوسرے لوگ بھی فائدہ اٹھا ئے
فقیر حکیم محمد سہیل نقشبندی چشتی
(ماہر امراض معدہ و جنسی امراض)
واٹس ایپ و فون نمبر
03456752811

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *