ضیق النفس / ڈسٹ الرجی / سانس پھولنا / Asthma
دمہ مرض میں سانس کی تنگی کے دورے ہوتے ہیں یعنی سانس کی لطیف نلیوں میں فضلات کے بھر جانے سے سانس لینے میں مشکل ہو جانے کو دمہ یا دمہ الرجی یا ضیق النفس یا استھما کہتے ہے
دمہ کی ابتداء کھانسی سرسراہٹ و سانس اکھڑنے کے دورے کی شکل میں ہوتی ہے دمہ کا دورہ اکثر رات کو زیادہ ہوتا ہے بلغم سخت بدبودار اور ڈوری جیسا نکلتا ہے
دمہ / دمہ الرجی کے علاج سے پہلے کچھ نظام تنفس بارے جاننا چاہیے کیونکہ معالج درست تشخیص پر صحیح ادویات تجویز کر سکتا ہے
نظام تنفس / Respiratory System
ہوائی فضا سے آکسیجن حاصل کرنے اور پھر اسے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی شکل میں باہر نکالنے کا کام تنفس یعنی سانْس کی آمد و شد یا سان٘س لینا اور جس راستے سے یہ کیا جاتا ہے اسے نظام تنفس کہتے ہے
نظام تنفس میں کون کون سے جسمانی اعضاء شامل ہوتے ہیں ؟
ناک / Nose
نرخرہ یا حنجرہ / Larynx
ہوا کی نالی / Trachea
دونوں طرف سانس کی نلی / Both Side Bronchus
سانس کی نالیاں / Bronchioles
دو پھیپھڑے / Two Lungs
سینے یا پھیپھڑے کی جھلی / Pleurae
پسلیوں کے پٹھے /Inter Costal Muscles
جسم کا درمیانی حصہ(پیٹ کو سینے سے الگ کرنے والا پٹھا / Diaphragm
بلغمی جھلی / Mucous Membrane
ہوا کے سبھی راستوں کے اندر بلغمی جھلی / میوکس ممبرین ہوتی ہے جس سے بلغم / میوکس رستا ہے۔ جس میں سانس کے کھینچ کر آئے دھول، گرد غبار کے ذرات اور جراثیم وغیرہ چپک جاتے ہیں اور دمہ / الرجی کا باعث بنتے ہیں
سانس لینا اور سانس نکالنا کا عمل / Inspiration And Expiration
سانس لینے کی حرکت کو / اندر سانس لینا / انسپائیریشن کہتے ہیں ۔ اور سانس نکالنے کی حرکت کو / باہر سانس نکالنا / ایکسپئریشن کہتے ہیں
اندر سانس لینے / انسپائیریشن میں پھیپھڑوں میں ہوا کے ساتھ پہنچی آکسیجن پھیپھڑوں کی خون کی شریان کی دیواروں کو پار کے شریان کے خون میں مل جاتی ہے اور شریان کے خون میں گھلی ہوئی کاربن ڈائی اوکسائیڈ شریانوں کی دیواروں کو پار کر کے بعد میں پھیپھڑوں میں آجاتی ہے۔ جہاں سے یہ سانس باہر نکالنے / ایکسپئریشن میں جسم سے باہر آ کر ہوائی فضا میں مل جاتی ہے۔
دمہ / ضیق النفس کی اقسام
دمہ / ضیق النفس کی تین اقسام ہیں
پھیپھڑوں سےتعلق رکھنےوالا ضیق النفس یا دمہ / Bronchial Asthma
دل سےتعلق رکھنے والا ضیق النفس / دمہ قلبی / Cardiac Asthma
انتصاب النفس / Orthopnoea
پھیپھڑوں سےتعلق رکھنےوالا ضیق النفس یا دمہ / Bronchial Asthma
دمہ کی اس قسم میں سانس کی نلیاں سکڑ جاتی ہیں اور جس کی وجہ سے سانس مشکل سے آتا ہے
انتصاب النفس / Orthopnoea
دمہ کی ایک بری قسم جس میں مریض کو بستر پر لیٹنا دشوار ہوتا ہے کیونکہ جب تک مریض سیدھا نہ ہو اور گردن سیدھی نہ کرے سانس نہیں لے سکتا
دل سےتعلق رکھنے والا ضیق النفس / دمہ قلبی / Cardiac Asthma
دمہ کی دوسری قسم میں دل کی کمزوری کی وجہ سے دوران خون میں فرق آتا ہے اور آکسیجن کم مقدار میں ملتی ہیں سانس کھینچنے سےمریض کا چہرہ لال ہو جاتا ہے یہ مرض زیادہ تر مردوں میں ہوتا ہے
دمہ یا ضیق النفس کی وجوہات
سانس کی نلی میں دواؤں سے کسی بھی طریقہ ہائے علاج سے خشک کیا گیا بلغم خاص وجہ ہے جو اکثر بطور معالج دمہ کے مریضوں میں دیکھتا ہو ، سینہ و پھیھپڑے کا امتلاء، نزلہ و زکام، کھانسی، خرابی معدہ و قبض بعض افراد کو گھاس تمباکو سے، بچوں کا دمہ اکثر ان کے سونے کے کمرہ میں بلی کتا بھیڑ بکری مطلب پالتو یا خانگی جانوروں کی موجودگی اس کا سبب بن جاتی ہے،
دمہ / ضیق النفس کے متعلق روسی ڈاکڑز کا نظریہ
روسی ڈاکڑ ضیق النفس / دمہ الرجی کو جرثومی مرض تسلیم کرتے ہیں ان کا کہنا ہے ۹۸ فیصد مریضوں کو مرض سے پہلے مختلف امراض کے جرثومہ کا شکار ھونا پڑتا ہے
دمہ یا ضیق النفس کی علامات / asthma symptoms in urdu
دمہ یا ضیق النفس کا دورہ مرض اکثر رات کے پچھلے پہر جب مریض گہری نیند میں ہو تب ہوتا ہے اور اگر دمہ کا دورہ مریض کو حالت بیداری میں ہو تو بار بار پیشاب سفید آتا ہے، ناک یا ٹھوڑی میں خراش، کمزوری اور بے چینی ہونے لگتی ہے اور مریض کا دم گھٹتا ہے جو کم از کم تیس تا ساٹھ منٹوں تک یا زیادہ سے زیادہ تین دنوں تک رہتا ہے دورہ دمہ کے دوران مریض کو بہت زیادہ کھانسی ہوتی ہے جس کی وجہ سے مریض سو نہیں سکتا اور بستر پر اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے اور آخر میں معمولی سی بلغم خارج ہو کر پسینہ آنے کے بعد دورہ ختم ہو جاتا ہے
دمہ الرجی/ استھما و پرانی کھانسی کا مستقل شافی علاج
ہربل جڑی بوٹیاں پر مشتمل سفوف استھمینا (حکیم سہیل والا
فوری و دیرپا اثرات کی حامل دوا ہے جو قدرتی طور پر
متحرک و پرانی کھانسی کو فورا آرام دیتا ہے
پھیپھڑوں کی باریک شاخوں سے متعلق اگر سانس تنگی سے آنے جانے کا مرض استھما / دمہ الرجی کو دور کر کے سانس کو بحال کرتا ہے پھیپھڑوں سے منہ کی راہ بلغم کو دفع کر کے چھینکیں آنے و دائمی نزلہ و الرجی / ناک سے پانی بہنا کو شفا بخشتا ہے
ادویات آرڈر کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے نمبر پر رابط کرے یا فارم پر کرے
احیتاطی تدابیر
ورم گردہ کے مریضوں کو بھی سانس کی بےقاعدگی کا عارضہ ہو جاتا ہے یہ دمہ سےمختلف ہوتا ہے اور دمہ کی ادویات سے فائدہ نہیں ہوتا ہے
ضیق النفس دمہ الرجی کا علاج
ضیق النفس مرض کا اصولی علاج یہ ہے دورہ مرض کو گھٹائیں اور وقفہ کی حالت میں اصل سبب مرض کودور کریں
دمہ، سانس پھولنے کا علاج
ڈاکڑی ادویات میں ایفی ڈرین ھائیڈروکلور آدھی گرین سے دورہ رک جاتا ہے
ایفی ڈرین ھائیڈروکلور کے نقصانات /
ایفی ڈرین ھائیڈروکلور کو بہت احتیاط سے استعمال کرنی چاہیے کیونکہ اس سےغدہ قدامیہ بڑھ جاتے ہیں اور پیشاب بند ہو جاتا ہے
ایفی ڈرین ھائیڈروکلور کا نعم البدل
ایفی ڈرین ھائیڈروکلور کی بجائے اگر سوم کلپا کا سفوف جس سے ایفی ڈرین ھائیڈروکلور بنتی ھے ۱۰گرین کا قہوہ پلاؤ تو دورہ فورا رک جاتا ہے اور نقصانات کا خدشہ بھی نھیں رہتا ہے
دمہ / ضیق النفس ادویات کی اقسام / Types of asthma medications
Long-term asthma control medications /طویل مدتی دمہ کنٹرول ادویات
Taken regularly to control chronic symptoms and prevent asthma attacks — the most important type of treatment for most people with asthma
Inhaled corticosteroids
Leukotriene modifiers
Theophylline
طویل مدتی دمہ کنٹرول ادویات
دائمی علامات پر قابو پانے اور دمہ کے حملوں سے بچنے کے لئے باقاعدگی سے لیا جاتا ہے – دمہ کے شکار زیادہ تر افراد کے لئے علاج کی سب سے اہم قسم
کورٹیکوسٹیرائیڈز
لیوکوٹرین
تھیوفیلین وغیرہ
Quick-relief medications (rescue medications) /فوری راحت یا بچاؤ کی ادویات
Taken as needed for rapid, short-term relief of symptoms — used to prevent or treat an asthma attack
Short-acting beta agonists such as albuterol
Ipratropium (Atrovent)
Oral and intravenous corticosteroids (for serious asthma attacks)
فوری راحت یا بچاؤ کی ادویات
علامات کی تیز رفتار، قلیل مدتی راحت کے لئے ضرورت کے مطابق لیا جاتا ہے – دمہ کے دورے کی روک تھام یا علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے
بیٹا ایگنسٹ جیسے البوٹیرول
ایپرٹروپیئم (اٹرووینٹ)
زبانی اور نالیوں میں کورٹیکوسٹیرائیڈز (دمہ کے سنگین حملوں کے لئے)
Medications for allergy-induced asthma / الرجی سے متاثرہ دمہ کے لئے ادویات اور اس کےعلاوہ بھی مارکیٹ میں بے شمار ادویات موجود ھے مگر سچ تو یہ ہے آج تک ہم نےکسی بھی ایلوپیتھک میڈیسن سے ضیق النفس کے مریض کو مکمل شفا پاتے نہ دیکھا ہے لہذا مریض کو ہمیشہ قدرتی علاج سے ہی فائدہ اٹھانا چاہیے
دمہ / ضیق النفس کا ہربل علاج / dama ka ilaj in urdu
اس مرض کا مکمل علاج ماسوا چند مخصوص لوگوں کےکوئی دوسرا نہیں کر سکتا میر ی یہ بات شاید کچھ معالج حضرات کو بری لگے پر سچ یہی ہے گاؤں سکرلیا سے ایک چوہدری ریاض صاحب تشریف لائے جو آجکل نورکوٹ میں رھائش پذیر ہیں اور مرض دمہ میں مبتلا ہو گیا جوانی سےلیکر اب تک علاج معالجہ کراتا رہا بڑے بڑے ہسپتالوں میں داخل رہا پھر بھی افاقہ نہ ہوا بقول اس چوہدری صاحب کے ایک دن کی فیس پچیس ہزار جبکہ بعض دس ہزار پر ڈے (روزانہ) کے حساب سے بطور میڈیکل فیس ادا کیے یہ باتیں خود اس نے مجھے بتائی پھر ہیومیو و دیسی علاج کئی سال جاری رکھے بالا آخر مرض کا زور بڑھتا گیا اور چوہدری صاحب اپنا کاروبار چھوڑ کر اپنےگھر بیٹھ گئے اور تین سال کے بعد مرض نےاتنا زور کیا کہ بستر پر پڑھ گئے اور تین ماہ بستر پر رہے اتفاقیہ ملاقات ہوئی میں نے دواخانہ پر آنے کو بولا تو فقیر کے پاس دواخانہ آیا اور ان کو ادویات تجویز کر دی گئی اور ادویات استعمال کرنے کے بعد وہ اپنے گھر سے پیدل دواخانہ پر آنے لگا کچھ عرصے بعد خوب پیٹ بھر کر کھانے لگا پھر دو ہفتے بعد 2 کلو میڑ پیدل سیر کی اور تین ہفتے بعد میرے پاس مزار مبارک حضرت بابا جھاڑ پیر رحمتہ اللہ علیہ کے پیدل آیا اور محفل ذکر اللہ و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری دی، خادم کے لیےکپڑے اور اعلی قسم کا لنگر بطور تبرک لایا جس میں اچار دودھ چاول گوشت وغیرہ تھے اور بابا ریاض نے بھی سب کچھ کھایا اور شفا بھی پائی پھر میرے مرشد کریم کے آستانے پر گیا اور سنت کے مطابق مرید بھی ہو گیا الحمدللہ اب کئی سال گزر گئے ہیں وہ تندرست ہے اور اب صوم و صلوتہ کا پابند ہے اللہ اس کی حفاطت کرئے اور استقامت دے اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر ہو
سیفی دواخانہ کا سفوف استھمینا اور کف کیپسول مرض دمہ کا شافی علاج ہے لہذا درست تشخیص کر کے اور علامات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوا اور مقدار خوراک تجویز کرے ان شاءاللہ آرام ہو گا
ھوالشافی
اجزاء
زراوند مدحرج 5 گرام
زوفا خشک 10 گرام
بادیاں 10 گرام
بنفشہ 10 گرام
ملٹھی 10 گرام
انزروت 10 گرام
فراسیون 10 گرام
شحم حنظل 10 گرام
تربد سفید 20 گرام
غاریقون 30 گرام
خیساندہ انجیر حسب ضرورت
ترکیب تیاری
خیساندہ انجیر میں تر کر کے اور خشک کر کے پیس لیں
مقدار خوراک/ Dosages
تین تا پانچ گرام دوا صبح و شام ہمراہ پانی لیں
سفوف استھمینا کے فوائد
مُنَفِّث بلغم / پھیپھڑوں سے منہ کی راہ بلغم کو دفع کرتا ہے
تسکین سعال / متحرک کھانسی کو آرام / افاقہ دیتا ہے
ضیق النفس شعبی / پھیپھڑوں کی باریک شاخوں سے متعلق اگر سانس تنگی سے آنے جانے کا مرض دمہ / دمہ الرجی کو دور کر کے سانس کو بحال کرتا ہے
دمہ / دمہ الرجی/ ضیق النفس کی احیتاطی تدابیر
روزانہ ایک جھینگر کی چائے پیا کرے
سانس کی ورزش کریں
سرسوں کا تیل چھاتی پرخوب مالش کریں
سر کے نیچے تکیے رکھ کر سونےکی عادت ڈالیں
اگر خاص پیشہ یا خاص غذا مرض دمہ / دمہ الرجی کا سبب ھں تو ترک کریں
دمہ قلبی کا علاج
دمہ قلبی میں خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر والا استعمال کرائیں اور مریض کا سانس درست ہونے تک اکیلا نہ چھوڑے
دمہ مرض میں غذا و پرہیز
ہلکی اور زود ہضم غذائیں، بکری کا شوربہ یا یخنی، مونگ، آش جو، کدو وغیرہ استعمال کریں
گرم، نفاخ اورثقیل اشیاء، تیل میں تلی ہوئی چیزوں، لال مرچ، ٹھنڈا پانی، دہی، لسی وغیرہ سے پرہیز کریں
حکیم محمد اعظم سہیل
ادویات منگوانے کے لیے نیچے دیے گئے فارم کو فل کریں، ھمارا نمائندہ آپ کے پروائیڈ نمبر پر رابط کر کے کچھ معلومات کے بعد ادویات بھیج دے گا جس سے شفا ہو گی ان شاءاللہ