Piles Course – A Natural Remedy for Hemorrhoids _ بواسیر کا قدرتی اور مکمل علاج
6 Jan 2025 · By saifi.com.pk
Bawaseer / Piles / بواسیر
بواسیر میں مقعد کے اندر یا کناروں پر مسے نمودار ہوتے ہیں پاخانے کے دوران یا بعد میں خون کے قطرے آتے ہیں
:اطباء حضرات نے بواسیر کی دو اقسام بتائی ہیں
خونی بواسیر (پاخانے کے دوران یا بعد میں خون آنا)
اور بادی بواسیر (مسے، جلن، خارش اور بغیر خون کے درد ہونا)
:جدید طب نے اسے تین اقسام میں تقسیم کیا ہے
بادی بواسیر / Non-Bleeding Piles
بادی بواسیر وہ حالت ہے جس میں خون کی روانی میں رکاوٹ یا ٹھہراؤ کی وجہ سے مقعد کے اندر یا قریب مسے (موہکے) نمودار ہو جاتے ہیں۔
بیرونی بواسیر / (External Piles)
یہ مقعد کے باہر بنتے ہیں اور سوجن، درد اور خارش کا باعث بنتے ہیں۔ شدید صورت میں یہ پھٹ سکتے ہیں یا ان میں خون جم سکتا ہے، جسے تھرمبوزڈ بواسیر کہتے ہیں۔
اندرونی بواسیر / (Internal Piles)
یہ مقعد کے اندرونی حصے میں بنتے ہیں اور عام طور پر بغیر درد کے خون آتا ہے، لیکن بڑھنے پر باہر نکل آتے ہیں اور درد اور جلن پیدا کرتے ہیں۔
شدید بواسیر / (Interno External Piles)
یہ اندرونی اور بیرونی دونوں اقسام کا مجموعہ ہوتا ہے، جس میں مسے اندر اور باہر دونوں جگہ ہوتے ہیں، اور یہ زیادہ تکلیف دہ اور پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔
مقعد کی عام بیماریاں
بواسیر (پائلز/ہیمرائیڈز) مقعد میں سوجن یا خون آنا کے علاوہ بھی مقعد کی عام بیماریاں ہیں جو بواسیر مرض سے مشابہت رکھتی ہیں
فشر (اینل فشر) مقعد کی جلد میں دراڑ یا زخم
فسچُلا (اینل فسچولا) مقعد کے قریب رسنے والا سوراخ
پولپس (ریکٹل پولپس) غیر ضروری گوشت کی بڑھوتری
اینوریکٹل ایبسس (مقعد کا پھوڑا) پیپ سے بھرا ہوا پھوڑا
ریکٹل پرولاپس (آنت کا باہر نکل آنا) آنت کا باہر نکل آنا
جب آپریشن سے بواسیر کے مسے یا موہکے کاٹ دیے جائے تو کچھ عرصہ بعد دوبارہ مرض بواسیر کیوں عود کر آتا ہے ؟
سرجری کے ماہر اساتذہ اس کی دوبارہ پیدا ہونے کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ آپریشن کرنے والا اگر وریدوں کو ان کی جڑ سےکھنیچ کر باہر نہ لاۓ تو یہ دوبارہ ہوجاتی ہے
حکیم محمد اعظم سہیل کہتا ہے کہ ڈاکڑز کا یہ طریقہ سراسر غلط ہے کیونکہ اگر مسےجڑ سےنکال بھی دیے جاۓ اور کوئی نقص آپریشن میں نہ ہو پھر بھی یہ مرض دور نہ ہو گا کیونکہ بواسیر کی وجہ غلیظ خون کا فساد اور اسے طب یونانی میں سودا کا نقص بھی کہہ سکتے ہے یا صفراوی اسباب بھی ہوتے ہیں جس کی صرف آپریشن سے اصلاح نہیں ہو سکتی ہے

بواسیر کا شافی و مستقل علاج
بواسیر کورس کے فوائد
بواسیر مسوں کو تحلیل کرتی ہے
بواسیری درد، جلن، سوزش کو فورا بند کرتی ہے
بواسیر کے خون کو ایک تا تین دن تک مکمل شفا بخشتا ہے
بواسیر کے تمام اقسام کے مسے خواہ کتنے پرانے کیوں نہ ہو کورس بواسیر چند دن استعمال کرنے پر مستقل و دائمی آرام ہو جاتا ہے ان شاءاللہ
سیفی دواخانہ کی ہربل پروڈکٹ سفوف بواسیر کے استعمال کرنے سے الحمداللہ آنتوں کا بگڑے ہوا نظام درست ہو کر بدہضمی و قبض دائمی جیسی موذی علامات دور ہو کر بواسیر بادی اور خونی کو کچھ دنوں میں مستقل طور پر شفا بخش دیتی ہے اور اگر مسے یا موہکے درد، جلن، سوزش اور خارش زیادہ کرے تو روغن بواسیر بھی ضرور استعمال کرے تاکہ بواسیر کی تکلیف دہ علامات سے فورا نجات ملے
بواسیر کورس کی قیمت 3875 روپے
کورس میں سفوف بواسیر تین ڈبیاں اور روغن بواسیری شامل ہونگے ان شاءاللہ
آرڈر کرنے کے لیے نیچے دیا گئے فارم کو پر کریں
بواسیر کے اسباب و علامات
بواسیر کا اہم ترین سبب پیٹ کے نچلےحصے اور ٹانگوں کے دوران خون میں ٹھہراؤ ہےجس کی وجہ سےخون کی نالیوں میں دوران خون متاثرہ ہوتا ہےاور مقعد یعنی پاخانہ والی جگہ یا اس سے اوپر کی وریدیں پھول جاتی ہیں خواتین میں حمل،قبض،مزمن اسہال،پیچس اورجلاب کی دواؤں سے بھی یہ کفیت پیدا ہو جاتی ہیں
بواسیر کے مریض اگر سودا کی زیادتی سے دو چار ہو تو سوداوی علامات میں پیٹ زیادہ تر گیس قبض وغیرہ سے خراب رہتا ہے جبکہ صفرا سے جسم میں خارش اور پیشاب زرد رنگ کا ہو گا سوزش خارش بوجھ جلن بخار ہوتا ہے لیسدار رطوبت خون و پیپ نکلتا ہے
بواسیر مرض کی درجہ بندی
اطباء اکرام نے بواسیر مرض کو تین درجوں میں تقسیم کیا ہے
پہلا درجہ میں مقعد میں شدت سے جلن و خارش یا مقعد میں مسوں کی موجودگی کی علامات پائی جاتی ہے
دوسرا درجہ میں بواسیری مسے یا موہکے الٹ کر باہر آ جاتے ہیں یا مقعد کی جھلی ہی باہر آجاتی ہیں
تیسرا سٹیج میں مسے اور مقعد کی جھلی دوران اجابت باہر آ جاتی ہے اور مقعد کے اندر سخت قسم کی تکالیف پیدا کرتی ہے
جدید علاج
لیکوئیڈ پیرافین کے مرکبات (Agarol,Cremafin)
فیشن ایبل مرکبات (Kanormal,Siblin)
سناکےمرکبات (Pursennip,Senokot)
برٹش فارماکوپیا مرہم (Ung-gallcum opii,Lignocaine)
بواسیری انجکشن اور اس کی حقیقت
بعض معالج بواسیر میں انجکشن سے علاج کرتے ہیں یہ انجکشن بواسیر کی کچھ درجہ بندی میں روغن بادام (فینول 5%) ملایہ دوائی مقعد کی وریدوں میں لگائی جاتی ہے یہ کام ایک قابل سرجن کو کرنا چاہیے کیونکہ اناڑی معالجوں سے لگانے والوں سے افسوسناک حادثات اکثر دیکھنے میں آتے ہیں
آپریشن ہونے کے باوجود بہت سے مریض جو آپریشن کی دہشت کی وجہ سے ایسے اشتہاری معالجوں کے زیر علاج رہتے ہیں جو جسم انسانی سے کا علم نہ رکھنے کے ساتھ اپنے نسخے کے اثرات سے بھی واقف نہیں ہوتے ہیں بہرحال مرض تو خیر کیا ٹھیک ہو گا مسلسل جلاب سے اپنی آنتوں کا ستیاناس کروا لیتے ہیں
طب نبوی
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا
انجیر کھاؤ یہ بواسیر کو کاٹ کر پھنیک دیتی ہے اور نقرس میں فائدہ دیتی ہے
طب نبوی کے مطابق ناشتہ اور رات کا کھانا وقت پر لینا اور دسترخوان میں سبزیوں کی شمولیت اور روٹی میں چھان کو شامل کرنا مرض بواسیر کو ختم کرنے میں معاون و مدد گار ہیں ان شاءاللہ ان سنتوں پرعمل کرنے والوں کو بواسیر نہ ہو گی
سفوف بواسیر اور مرہم بواسیری کا کورس آرڈر کرنے کے لیے فارم پر کرے جلد ہی ہمارا نمائندہ آرڈر کنفرم کرنے کے بعد ادویات پارسل کر دے گا جن سے مستقل طور پر شفا ہو گی ان شاءاللہ
