Headache / سردرد
سر درد کے معنی تکلیف یا زحمت کے ہیں اور طبی اصطلاح میں سر درد دوسرے امراض کی ایک علامت ہے اگر دوسری مرض سر درد کی وجہ نہ ہو تو پھر خون میں سمیت شامل ہو کر دماغ میں پہنچنے سے ہوتا ہے یا کچھ مریض میں سر درد کمزوری دماغ سے بھی پیدا ہوتا ہے
سر درد کی اقسام
سردرد کی اقسام بہت سی مگر مختلف حکماء اکرام نے لکھی ہیں لیکن اس مضمون میں حکیم اعظم سہیل نقشبندی سر درد کی مشہور اقسام ، علامات ، وجوہات اور مستقل علاج بذریعہ ایلوپیتھک دواؤں،گھریلو ہربل ٹوٹکے،ہربل جڑی بوٹیاں اور ہربل ادویات جیسا کہ اطریفل اسطخدوس، اطریفل کشینز، اطریفل زمانی وغیرہ سے بیان کرے گا ان شاء اللہ تاکہ مخلوق خدا میرے مضامین سے مستفید ہو کر دعائے خیر سے نوازے
سر درد کی اقسام / Types Of Sar Dard
سر درد کی تمام اقسام کو معالج سے علاج کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔لیکن اگر علامات تکلیف دہ ہو تو سر درد کے لئے فوری طور پر طبی علاج کسی اچھے معالج سے کرانا چایئے اگر آپ کو مندرجہ ذیل سر درد کی اقسام میں کسی ایک قسم کی سر درد میں مبتلا ہو
سردرد سرد (Cold Headache)
سردرد گرم (Heat Headache)
کلسڑ سردر (cluster headache)
درد شقیقہ یا آدھا سر کا درد (Migraine Headache )
بعض اوقات سردرد دائمی مختلف امراض سے منسلک علامات کے طور پر ظاہر ہوتا ہے جیسا کہ نزلہ و زکام ،فلو، قبض ، تیزابیت ، ماہواری میں درد یا کمی یا زیادتی، بلڈ پریشر وغیرہ
headache treatment in urdu / سردرد کا علاج
سردرد سرد (Cold Headache)
ٹھنڈک سے بھی سر درد ہوتا ہے کیونکہ ٹھنڈک سے بخارات کثیف ہو جاتے ہیں اور سر میں تحلیل نہیں ہوتے بلکہ جم جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سر درد سرد، سردی،نزلہ و زکام، فلو کی وائرل انفیکشن سے مریض کے گلے اور ناک کی ہڈیوں میں سوجن پیدا ہو کر مائع کی شکل کا مواد بہنا شروع ہو جاتا ہے جو سرد سردرد کا باعث بنتا ہے
سر درد کی ایلوپیتھی ادویات
ایلوپیتھی دوائیوں میں کوئی مستند علاج سر درد کا نہیں ہے یا سردی سے متاثرہ علامات جو فرد کو لاحق وائرس سے ظاہر ہو لیکن پین کلر ادویات سے عارضی طور پر سر درد کو کنڑول کیا جا سکتا ہے جیسا کہ
ایسٹیلسیلیسیلک ایسڈ یعنی ایسپرین ، آئبوپروفین اور ایسیٹامنفین یعنی (پیراسیٹامول) وغیرہ
سردرد سرد کا علاج
اطریفل اسطخدوس (itrifal ustukhuddus )
اطریفل اسطوخودوس کے فوائد
اطریفل اسطخدوس ایک یونانی دوا ہے جو دماغ کے لیئے ایک بہترین ٹانک ہے جو دماغ و معدہ سے پیدا ہونے والے فاسد مواد کا اخراج کر کے سر درد سے نجات دلاتا ہے قبض کو دور کرتی ہے اور اس کے علاوہ یہ آنتوں کے نظام انہضام کو بھی مستحکم کرتا ہے
سردرد سرد کا دیسی علاج
ہربل اجزاء
دارچینی 3 گرام
اسطخدوس 3 گرام
الائچی سبز سات عدد
پانی 250 گرام
طریقہ تیاری و استعمال
پانی کو خوب آگ پر جوش دیں اور پن کر چینی ایک کھانے والا چمچ ملا لیں اور بطور چائے پلائیں
فوائد
درد سر سرد سے آرام ہو گا ان شاءاللہ
سردرد گرم (Heat Headache)
بعض اوقات درد سر گرم ہوا اور گرم موسم کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ گرمی سے خون کی نالیاں پھیل جاتی ہے جس سے گرمی کا سردرد شروع ہوتا ہے
سردرد گرم کا علاج
اسلام اور طب نبوی میں سر درد کا علاج
اجزا
برگ حنا یعنی مہندی کا سفوف
ابن ماجہ کی روایت ہے کہ جب بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سر درد میں مبتلا ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مبارک اپنا سر حنا یعنی مہندی سے ڈھانپتے تھے اور فرماتے تھے”اللہ کے حکم سے حنا یعنی مہندی سر درد کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے.
جدید سائنس نے بھی ثابت کیا ہے کہ مہندی جراثیم کش اور درد کو دور کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے اور مہندی کا خیساندہ اپنی ٹھنڈک کی وجہ سے گرمی سے ہونے والی سوزش اور سوجن کو دور کرتی ہے لہذا ہم کہہ سکتے ہے مہندی کے خیساندہ کا استعمال عصبی تناؤ کو کم کرنے اور صحت مند خون کے بہاؤ کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے
کلسڑ سردر (cluster headache)
کلسڑ سر درد سر کی ایک جانب آنکھ کے قریب شروع ہوتا ہے اور یہ درد بہت شدید ہوتا ہے،اس میں بعض اوقات اس کی شدت سے آنکھ سرخ ہوجاتی اور آنکھ اور ناک سے پانی بھی بہتا ہے
کلسڑ سردرد کا ہربل علاج
اطریفل کشینز (itrifal kishneezi )
اطریفل کشینز کے فوائد
گرمی کی وجہ سے سر درد اور آنکھوں کی جلن میں موثر ہے.
سر درد کے علاوہ ہاتھ پاوں میں گرمی کے پھیلتے ہوئے احساس میں موثر ہے
معدہ میں گیس تیزابیت سے پیدا کردہ علامات جیسے کہ سر درد ، کان اور آنکھوں میں درد میں موثر ہے
درد شقیقہ (Migraine Headache )
درد شقیقہ کو آدھے سر درد کی تکلیف بھی کہتے ہے اور آدھے سر کے درد کو باری کا درد سر بھی کہتے ہے اور آدھے سر درد کی وجہ بخارات کا سر کے کمزور حصے میں جمع ہونا ہے اور اس کا حملہ زیادہ تر ایک مقررہ مدت پر ہوتا ہے کبھی کبھی یہ درد پورے سر میں بھی ہوتا ہے
سوال؟
اگر پورے سر میں درد ہو تو پھر کس طرح تشخیص کرے کہ مریض کو آدھے سر درد کا مرض لاحق ہے یا پہلی قسم کی سر درد یعنی پورے دماغ میں ہے
سر درد اور آدھے سر درد کی پہچان
سر درد کی پہچان واضح ہے کہ پہلی قسم کی سر درد پورے سر میں ہوتا ہے جبکہ درد شقیقہ یعنی آدھے سر درد کے مریض میں الٹی کرنے کی خواہش اور آنکھ کی بینائی میں تکلیف ہوتی ہیں
آدھے سر درد کا علاج (Migraine Ka Ilaj)
اجزاء
دھنیاں خشک 30 گرام
اسطخدوس 30 گرام
کالی مرچ 3 گرام
سفوف بنا کر رکھ لیں
طریقہ استعمال
صبح سورج نکلنے سے پہلے تین گرام دوا ہمراہ پانی لیں
فوائد
درد شقیقہ اور آدھ سر درد کو چند دن میں شفا بخشتا ہے
کمزوری دماغ (Weak Brain )
سر درد کی اس قسم میں سارے دماغ یا دماغ کے کسی حصہ میں خون نہیں پہنچتا ہے متوازن خوراک کا نہ ملنا سے کمزوری دماغ مرض لاحق ہوتا ہے
ضعف دماغ کا علاج
اجزاء
انجیر خشک تین عدد
مغز بادام آٹھ عدد
دودھ 250 گرام
طریقہ استعمال
رات کو سوتے وقت استعمال کرے ان شاءاللہ ضعف دماغ اور اس سے پیدا شدہ علامات دور ہو جائے گی
سردرد کی قرابا دینی ادویات اور استعمال
پہلی بات جس عارضہ سے درد سر ہو پہلے اس کی دوا لینی چایئے
دوسرا اصول سر درد کی دوا ہمیشہ مریض کے مزاج کے مطابق تجویز کرنی چاہیئے
> سر درد گرم ہو یا مزاج گرم سے ہو تو اطریفل کشینز استعمال کرائے
> سر درد سرد لاحق ہو یا سرد مزاج سے ہو تو اطریفل اسطخدوس لیں
> سردرد کمزوری دماغ سے ہو تو خمیرہ گاوزبان عنبری یا خمیرہ گاوزبان سادہ کا استعمال مفید ہے
فقیر حکیم محمد سہیل نقشبندی
سیفی دواخانہ نورکوٹ پنجاب پاکستان
Call & WhatsApp.03456752811