bawasir || bawaseer ka ilaj || piles home treatment in hindi

bawasir || bawaseer ka ilaj

Bawasir mein pakhana wali Jagah ke aaspaas mauke nomoodar hoty hain aur Doctors bawaseer ki two iqsam batate Hain
bawaseer ki iqsam
》badi bawaseer
》khooni bawaseer

Read In Urdu Below
بواسیر میں پاخانہ والی جگہ کےآس پاس کناروں پر مسے نمودار ہوتے ہیں اطباءنےان کی دوقسمیں بتائی ہیں
خونی بواسیر یا دموی بواسیر
بادی بواسیر یا ریحی بواسیر
Badi Bawaseer
Badi bawaseer se anus ke najdeek Khoon yani blood Ki Rawani band hone pr Mukyy Ban Jaate Hain Modern Tib ny in ki three iqsam likhi hien
External bawaseer
Internal Piles
Interno External bawasir

Read In Urdu below

بواسیر کا علاج ایک دن میں وہ بھی گھریلو نسخہ سے کرنے کے لیئے اس لنک پر کلک کرے انشاءاللہ آرام ہو گا

بادی بواسیر یا ریحی بواسیر
بادی بواسیر سے مراد مقعد کے نزدیک خون کی روانی بند یا ٹھہراو ہونے سے مسے نمودار ہو جاتے ہیں اور جدید طب نے ان کی بھی تین صورتیں لکھی ہیں
بیرونی بواسیر External bawaseer
اندورنی بواسیر Internal Piles
شدید بواسیر Interno External bawasir

External bawaseer بیرونی بواسیر
مرض کی اس حالت میں مسے مقعد کے باھر ہو تے ہیں تو اسے جدید طب کے مطابق مقعد کی بیرونی بواسیر کہتے ہیں
ایلوپیتھک طریقہ علاج میں وہ آپریشن سے مسے کاٹ دیتے ہیں
Internal Piles اندورنی بواسیر
مرض کی اس کیفیت میں بواسیری موہکے مقعد کی اندورنی جلد پیدا ہو جاتے ہیں جو مقعد میں شیدید تکلیف دہ جلن پیدا کرتے ہیں بالخصوص پاخانہ کرنے کی حالت میں بس یہی کیفیت اندرونی بواسیر کہلاتی ہے
انٹرو ایکسٹرنل بواسیر Interno External bawasir
بواسیر کی اس قسم میں موہکے یا مسے مقعد کی جلد کے اندر بھی ہوتے ہیں اور مقعد کی جلد کے باہر بھی پیدا ہو جاتے ہیں جو بہت ہی ہٹیلے اور سخت تکلیف دہ ہوتے ہیں اس قسم کی بواسیر کو انٹروایکسڑنل پائلز کہتے ہیں

مسوں کی اقسام
بواسیری مسے کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ مختلف شکل و صورت کی وجہ سے ان کے نام بھی مختلف ہوتے ہیں۔ چند اقسام درج ذیل ہیں۔
*عنبی* (انگوری شکل)۔
*تینی* (انجیرکی شکل)۔
*ثولولی* (دانہ مسور کی شکل)۔
*تمری* گٹھلی کھجور کی مانند سخت
*توثی* (شہتوت کی طرح لمبے اور نرم)

بواسیر مقعد کی بھی دو اقسام ہیں
بواسیر مقعد خارجی
مبرز کے باہر کی جانب ایک یا دو مسے بن جاتی ہیں۔ ان میں خارش جلن اور درد ہوا کرتا ہے۔ قبض ہونے سے یا سخت اور سرد جگہ بیٹھنے سے ان میں ورم ہو کر درد اور سوزش ہوتی ہے۔
بواسیر مقعد داخلی
مبرز سے لے کر دو انچ اوپر تک مسے بنتے ہیں۔ اور ان سے مقعد کے ارد گرد چاروں طرف میوکس ممبرین میں وریدیں پھول جاتی ہیں۔
خارجی بواسیر در اصل داخلی بواسیر کی علامت ہے۔ یعنی پہلے داخلی بواسیر ہوتی ہے۔ اور اس کے کچھ عرصہ بعد خارجی بواسیر پیدا ہو جاتی ہے۔

بواسیر کے مریض زیادہ تر گیس تیزابیت یا بدہضمی کی علامات رکھتے ہیں لہذا یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں انشاء اللہ آرام ہوگا
https://www.saifi.com.pk/acidity-treatment-in-urdu/

 

Questions about bawaseer operation?
Jab operation sy bawaseer ke mauke Kat Diye Jaate Hain Tu Kuchh time bad dubara bavasir Kyon Paida ho jata hai ?
Answer ¡
Surgery ke experts doctor operation bawaseer karny k bawajood dobara bawasir Paida hone ki vajah yah batate Hain Kiya operation karne wala Agar Khoon Ki varedoo ko UN ki jad se gaench kr Bahar Na Ly Tu phir Marz bavasir Dobara Paida Ho Jaati Hai

Clinical experiments about Faqeer Hakeem Muhammad Azam Sohail Naqshbandi
Doctors Ka ye tarikh ilaaj sarasar galat hai Kyunki agar masy jad se nikal bhi dy aur koi nuqas operation bawaseer mai baqi na rehy phir bhi bawaseer bimari operation sy khatam na ho gi Kyunki bavasir ki vajah Khoon K kharb hony sy jesy tibbe Unani mein sudaa ka nuqas bhi kehty hien ya safrawi isbab bhi bawaseer ka sabab ban jaty hien Jin ki sirf operation se Salah Nahin ho sakti
Read In Urdu below’
سوال
جب آپریشن سے بواسیر کے مسے یا موہکے کاٹ دیے جائے تو کچھ عرصہ بعد دوبارہ مرض بواسیر کیوں عود کر آتا ہے ؟
سرجری کے ماہر اساتذہ اس کی دوبارہ پیدا ہونے کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ آپریشن کرنے والا اگر وریدوں کو ان کی جڑ سےکھنیچ کر باہر نہ لاۓ تو یہ دوبارہ ہوجاتی ہے
فقیر حکیم محمد سہیل کہتا ہے کہ ڈاکڑز کا یہ طریقہ سراسر غلط ہے کیونکہ اگر مسےجڑ سےنکال بھی دیے جاۓ اور کوئی نقص آپریشن میں نہ ہو پھر بھی یہ مرض دور نہ ہو گا کیونکہ بواسیر کی وجہ غلیظ خون کا فساد اور اسے طب یونانی میں سودا کا نقص بھی کہہ سکتے ہے یا صفراوی اسباب بھی ہوتے ہیں جس کی صرف آپریشن سے اصلاح نہیں ہو سکتی ہے

khooni bawaseer

Khooni bawaseer Ki Bhi two iqsam hai
Bavasir damiya
Bawaseer emeaya

Bavasir damiya
bawasir damiya mein bawaseer masaon ke saath Khoon yani blood bhi Aata Hai Isko bawasir damiya Kahate Hain

Bavasir emeaya
bawasir emeaya mein masay to Hote Hain Magar Khoon Nahin Aata isko bawsir Amiya Kahate Hain
Read in urdu
خونی بواسیر یا دموی بواسیر
خونی بواسیر کی بھی دو اقسام ہیں۔
*بواسیر دامیہ*
جس میں مسوں کے ساتھ خون آتا ہو اس کو دامی یا دامیہ کہتے ہیں۔
*بواسیر عمیا*
جس میں مسے تو ہوتے ہیں مگر خون نہیں آتا۔ اس کو عمیا کہتے ہیں۔

bawaseer ki alamat & asbab

بواسیر کی علامات اور اسباب
بواسیر کا اہم ترین سبب پیٹ کے نچلےحصے اور ٹانگوں کے دوران خون میں ٹھہراؤ پیدا ہو جاتا ہےجس کی وجہ سےخون کی نالیوں میں دوران خون متاثرہ ہوتا ہےاور مقعد یعنی پاخانہ والی جگہ یا اس سے اوپر کی وریدیں پھول جاتی ہیں خواتین میں حمل،قبض،مزمن اسہال،پیچس اورجلاب کی دواؤں سے بھی یہ کفیت پیدا ہو جاتی ہیں
بواسیر کے مریض اگر سودا کی زیادتی سے دو چار ہو تو سوداوی علامات میں پیٹ زیادہ تر گیس قبض وغیرہ خراب رہتا ہے جبکہ صفرا سے جسم میں خارش اور پیشاب زرد رنگ کا ہو گا سوزش خارش بوجھ جلن بخار ہوتا ہے لیسدار رطوبت خون و پیپ نکلتا ہے
بواسیر مرض کی درجہ بندی
اطباء اکرام نے بواسیر مرض کو تین درجوں میں تقسیم کیا ہے
پہلا درجہ میں مقعد میں شدت سے جلن و خارش یا مقعد میں مسوں کی موجودگی کی علامات پائی جاتی ہے
دوسرا درجہ میں بواسیری مسے یا موہکے الٹ کر باہر آ جاتے ہیں یا مقعد کی جھلی ہی باہر آجاتی ہیں
تیسرا سٹیج میں مسے اور مقعد کی جھلی دوران اجابت باہر آ جاتی ہے اور مقعد کے اندر سخت قسم کی تکالیف پیدا کرتی ہے

bawaseer ka ilaj
بواسیر کا علاج
جدید علاج
لیکوئیڈ پیرافین کے مرکبات (Agarol,Cremafin)
فیشن ایبل مرکبات (Kanormal,Siblin)
سناکےمرکبات (Pursennip,Senokot)
برٹش فارماکوپیا مرہم (Ung-gallcum opii,Lignocaine)
بواسیری انجکشن اور اس کی حقیقت
بعض معالج بواسیر میں انجکشن سے علاج کرتے ہیں یہ انجکشن بواسیر کی کچھ درجہ بندی میں روغن بادام (Phenol 5%) ملایہ دوائی مقعد کی وریدوں میں لگائی جاتی ہے یہ کام ایک قابل سرجن کو کرنا چاہیے کیونکہ اناڑی معالجوں سے لگانے والوں سے افسوسناک حادثات اکثر دیکھنے میں آتے ہیں
آپریشن ہونے کے باوجود بہت سے مریض جو آپریشن کی دہشت کی وجہ سے ایسے اشتہاری معالجوں کے زیر علاج رہتے ہیں جو جسم انسانی سے کا علم نہ رکھنے کے ساتھ اپنے نسخے کے اثرات سے بھی واقف نہیں ہوتے ہیں بہرحال مرض تو خیر کیا ٹھیک ہو گا مسلسل جلاب سے اپنی آنتوں کا ستیاناس کروا لیتے ہیں
طب نبوی
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا
انجیر کھاؤ یہ بواسیر کو کاٹ کر پھنیک دیتی ہے اور نقرس میں فائدہ دیتی ہے
طب نبوی کے مطابق ناشتہ اور رات کا کھانا وقت پر لینا اور دسترخوان میں سبزیوں کی شمولیت اور روٹی میں چھان کو شامل کرنا مرض بواسیر کو ختم کرنے میں معاون و مدد گار ہیں انشاءاللہ ان سنتوں پرعمل کرنے والوں کو بواسیر نہ ہو گی
علاج
اجزاء
اندرائن سبز 1 کلو گرام
چاروں اجوائن 50 گرام
چاروں لون 50 گرام
پھول گلاب 100گرام
طریقہ تیاری
اندرائن کے علاوہ باقی ادویات کو موٹا موٹا کوٹ لو اور اندرائن میں مکس کر کے سایہ میں خشک کرو تقریباً 14 تا 21 دن میں خشک ہوگا پھر پیس کر سنبھال رکھو
مقدارخوراک
ایک تا دو گرام سفوف ہمراہ پانی
فوائد
خونی و بادی بواسیر کو ختم کرنا ادنی کرشمہ ہے

khooni bawaseer ka ilaj

خونی بواسیر کا علاج

ھوالشافی
جڑ انجبار 50 گرام
طریقہ تیاری
انجبار کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور ایک چمچ انجبار رات کو ڈیڑھ کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح ہلکی آگ پر گرم کریں جب ایک کپ رہ جائے تو پن لیں اور حسب ذائقہ چینی ملا لیں
طریقہ استعمال
ٹھنڈا ہونے پر استعمال کرے
نوٹ
اوپر والی ترکیب پر عمل کر کے رات کو بھی پیا کرے انشاءاللہ آرام ہو گا

نوٹ
زیادہ تعریف فضول ہے پس قدر کرو کہ جس نسخہ کے حصول کے لیے میرے ہاتھوں پر چھلے پڑ گئے پھر بھی اس طبیب نے نہ بتایا پھر بڑی مشکل سے اس کے چاہنے والے سے معلوم کرایا اور آج بغیر کسی حیلے و بہانے کے بیان کر دیا پس اللہ میرے ارادوں سے باخبر ہے جو میرے اچھے کام کا صلہ دینا والا ہے اور برے فعل کو معاف کرنے والا ہے
اگر کوئی فقیر کی تحریر اچھی لگے، تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو اور وہ عمل کر کے شفا پا لیں ….! جزاک اللہ خیرا کثیرا
فقیر حکیم محمد اعظم سہیل نقشبندی
(ماہر امراض معدہ و جنسی امراض )

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *