hydrocele treatment in urdu

خصیوں کی تھیلی میں پانی پڑجانا / Hydrocele

اطباء اکرام اسے فیلہ الماء کہتے ہیں جس سے فوطوں میں پانی اترنے سے خصیے بتدریج نیچے سے اوپر کو بڑھتے جاتے ہیں اور ان میں گرانی محسوس ہوتی ہے
خصیوں کے غلاف صفاتی ٹونیکا ویجائنلز
(Tunica Vaginalis )
میں سیال سیرس
(Serous Fluid )
جمع ہو کر صفنی سوجن سیکروٹل سویلنگ
(Serotal Swelling)
کا باعث بنتا ہے اس کیفیت کو ہائیڈروسیل کہتے ہیں
ہائیڈروسیل کو سادہ الفاظ میں یوں کہے گے کہ خصیوں پر تین جھلیاں بطور غلاف چڑھی ہوتی ہے  اور بیرونی جھلی پر دو پرت ہوتے ہیں ایک خصیہ کی بیرونی کو ملفوف کرتا ہے اور دوسرا پرت خصیہ کی اندرونی طرف رہتا ہے ان دونوں کے درمیان ایک رطوبت ہوتی ہے جس سے خصیہ تر رہتا ہے اگر کسی وجہ سے یہ رطوبت بڑھ جائے تو مرض ہائیڈروسیل بن جاتا ہے

ہائیڈروسیل کی اقسام

اس کی دو اقسام ہیں
ابتدائی ہائیڈروسیل / پرائمری ہائیڈروسیل Primary Hydrocele
ثانوی ہائیڈروسیل/ سیکنڈری ہائیڈروسیل Secondary Hydrocele

ابتدائی ہائیڈروسیل / پرائمری ہائیڈروسیل Primary Hydrocele
ابتدائی ہائیڈروسیل کی معالج حضرات نے مزید چار درجہ بندی کی ہیں
ویجائنل ہائیڈروسیل/ Veginal Hydrocele
بطنی ویجائنل ہائیڈروسیل/  Abdominol Veginal Hydrocele
بطنی فونیکولر ہائیڈروسیل/  Abdominol Funichal Hydrocele
فونیکولر ہائیڈروسیل Funicular Hydrocele

ہائیڈروسیل کی علامات

فوطے عام حالات سے بڑے نظر آتے ہیں
ابتدا میں خصیے سرخ اور چمکدار ہو جاتے ہیں
ابتدا میں ورم نرم اور بعد سخت ہو جاتے ہیں
ورم کی شکل عموما بیضوی یا گول ہوتی ہے
دبانے سے اندر کسی سیال کی موجودگی محسوس ہوتی ہے
سوجن کے اوپری حصہ کو دبانے سے حبل المنی اور شکمی بیرونی چھلہ انگلیوں کو محسوس ہوتا ہے
عضو سکڑ کر اندر دھنس جاتا ہے
پیشاب کرتے وقت سکروٹم پر قطرے گرا کرتے ہیں
موروثی ہائیڈروسیل کا مریض لیٹنے یا سونے کے وقت سوجن میں کمی محسوس کرتا ہے

ہائیڈروسیل کی وجوہات
نوجوانوں میں ورم خصیہ سے ہائیڈروسیل پیدا ہونا
اعضائے ریئسہ میں غیر ضروری زہریلے مادوں کا جمع ہونا
دوسری امراض کا دواؤں سے دبانا
مباشرت سے متعلقہ غلط کاریاں

ہائیڈروسیل اور ورم خصیہ میں فرق معلوم کرنا
ہائیڈروسیل اور ورم خصیہ میں فرق دیکھنے کے لیئے خصیوں کے ایک طرف ٹارچ سے روشنی کرے اگر روشنی خصیہ کے دوسری طرف بھی نظر آئے تو ہائیڈروسیل مرض لاحق ہے جبکہ ورم خصیہ میں روشنی خصیہ کے دوسری طرف نظر نہیں آتی ہے

ہائیڈروسیل کا علاج
عام لوگوں کا یہی خیال ہے کہ ہائیڈروسیل کا بغیر آپریشن علاج ممکن نہیں ہے جو سرسرا غلط ہے فقیر نے کئی ہائیڈروسیل کے مریضوں کو یہ نسخہ دئیے اور بتایا جس سے لوگ شفایاب ہوئے

ھوالشافی
اجزاء
موم زرد 15 گرام
زفت 4 گرام
اشق 4 گرام
پھٹکڑی سفید 3 گرام
زیتون کا تیل 30 گرام
طریقہ تیاری
موم اور زفت کو روغن زیتون میں پگھلائیں اور پھر باقی ادویات ملا کر مرہم بنا لیں
طریقہ استعمال
فوطوں پر صبح و شام لگائیں مجرب ہے

ہائیڈروسیل کا طبی نسخہ

ھوالشافی
تخم کرنجوہ  250 گرام
طریقہ تیاری
تخم کرنجوہ حسب ضرورت بھوبل میں بھون کر مغز نکال لیں
طریقہ استعمال
تین عدد مغز کرنجوہ رات کے وقت ہمراہ پانی کھائے
فوائد
فوطوں کے پانی کو روکتے اور دور کر کے شفایاب کر دیتا ہے انشاءاللہ
کورس مدت
21 دن
فقیر حکیم محمد اعظم سہیل نورکوٹ تحصیل شکرگڑھ ضلع نارووال
(ماہر امراض جنسی و معدہ)
فون نمبر اینڈ واٹس ایپ 03456752811

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *