irregular periods problems and solutions in urdu / haiz ki kami ka ilaj

irregular periods problems and solutions in urdu / حیض کا علاج / حیض کی خرابی / حیض کی بندش

Menstrual Disorders حیض سے متعلقہ خرابیاں
حیض کب جاری ہوتا ہے اور کتنی عمر کی مدت تک بلیڈنگ ہوتی ہے ؟
لڑکیوں میں حیض یعنی اندام نہانی سے خون کا بہاو گیارہ تا چودہ سال کی عمر سے لیکر پنتالیس تا پچاس سال کی عمر تک بند ہو جاتے ہیں
خون کی روانی دوران پیریڈ کتنے دن رہنا تندرستی کی علامت ہے ؟
خون کابہاو تین تا پانچ دن تک رہنا صحت کی علامت ہے
کتنے دنوں بعد حیض کا آنا قدرتی ہے ؟
اگر حیض اکیس تا تیس دنوں میں ہر ماہ باقاعدگی سے آتے ہیں تو قدرتی طور پر تندرستی کی علامت ہے یاد رکھیں اگر نوجوان لڑکیوں کو ابتدائی ایک دو برس حیض میں بے قاعدگی ہو تو گبھرانے والی بات نہیں ہے
ماہواری بچہ کو دودھ پلانے کے دور میں نہ آئے تو خطرناک ہے یا نہیں ؟
بلکل بھی نہیں یعنی بچے کو دودھ پلانے کے دوران حیض رک جائے تو بلکل بھی یہ مرض نہیں ہو گا اور اسی طرح حمل میں بھی حیض بند ہونا مرض تصور نہیں ہو گا
ماہواری حیض کے متعلق امراض کی اقسام

best remedy for women

بندش حیض  Amenorrhea
اگر سولہ برس کی عمر تک ماہواری نہ ہو تو مرض بندش حیض کہلائے گا اور اگر ایک بار حیض شروع ہو جائے اور درمیان میں بند ہو جائے تو اسے پھر Secondary Amenorrhea کہتے ہیں
دقت حیض یا قلت حیض Dysmenorrhea
حیض یعنی ماہواری آنے سے ایک یا دو دن ہہلے اور بعض عورتوں میں کچھ وقت پہلے پیٹ کے نیچے تیز درد ہونا ہے
حیض کی باقاعدگی Metrorrhagia
حیض کی باقاعدگی سے مراد وقت پر ماہواری نہ آنا ہے
کم مدت یا با قاعدہ حیض آنا Poly Menorrhoea
اکیس دن سے کم وقت پر حیض کا آنا پولی امینوریا کہلاتا ہے
کثرت حیض Menorrhoea
اس سے مراد باقاعدہ ماہواری ہونے پر زیادہ دنوں تک خون کا بہتے رہنا ہے
حیض کی باقاعدگی میں عام دنوں تک زیادہ خون آنا Hyper Menorrhoea
حیض کی باقاعدگی میں عام دنوں تک باقی عورتوں سے معمول سے زیادہ خون آنا

حیض کی باقاعدگی میں عام دنوں تک کم خون آنا Hypomenorrhoea
حیض کی باقاعدگی میں عام دنوں تک باقی عورتوں سے معمول سے کم خون آنا

حیض کے باقاعدگی کے ساتھ زیادہ خون آنا Meno Metrorrhagia

حیض کی باقاعدگی میں عام دنوں تک باقی عورتوں سے معمول سے زیادہ خون آنا اور ساتھ میں زیادہ دنوں تک جاری رہنا
حیض سے فراغت کے بعد بھی خون آتا رہنا Post Menopasual Bleeding
حیض کی مدت پوری ہونے کے بعد بھی بلیڈنگ کا جاری رہنا ہے
دو ماہواریوں کے درمیان خون آنا Break Through Bleeding
دو ماہواریوں کے درمیان خون آنا حمل روکنے کی ادویات کھانے سے مرض کا وجود ظہور پزیر ہوتا ہے
ماہواری سے پہلے ہونے والی تکالیف Pre Menstrual Syndrome
تقریبا یہ علامات چالیس فیصد عورتوں میں یکساں پائی جاتی ہیں
ماہواری سے پہلے سر درد،جی متلانا،تھکان،تناو اور کمر درد جبکہ بعض عورتوں میں پیٹ میں اپھارا اور ہاتھ پاوں کی سوجن بھی ہوتی ہے
وجوہات
ماہواری کے دوران پرہیزگاری سے نہ رہنا،قبض،جسمانی محنت نہ کرنا،اعصابی کمزوری، ہارمونل خرابیاں، اعضائے تناسل کی خرابیاں،دماغی امراض اور معدہ کی خرابی میں کھانےپینے اور رہن سہن کی غلطیاں بھی یہ مرض پیدا کرتی ہیں
ویجائنا کے اجزاء اور خون کی فراہمی کیسے ہوتی ہے ؟
ویجائنا کے اجزاء
مرض کے علاج سے پہلے واضح کرتا چلو ویجائنا میں کوئی غدود نہیں پایا جاتا ہے جبکہ سرویکس سے نکلنے والی رطوبت اور ویجائنا کی دیوار میں پائی جانے والی نالیوں سے نکلنے والا مائع اس نم رکھنے میں مدد کرتا ہے
اطباء کے بقول رطو بت کی نوعیت الکلی یعنی Alkaline ہونے کے باوجود ویجائنا کا مواد شدید تیزابی ہوتا ہے اگر آپ ایلوپیتھک کے مطابق دیکھے تو پی ایچ لیول 4.5 ہوتا ہے اس کی بنا لیکٹک ایسڈ ہے جو کہ استر کے اسکوئمس ایپی تھیلیم میں پائے جانے والے گلائیکوجن پر ڈوڈرلین بیسی لائی یعنی Doderions Bacilli کے ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے لیکٹوگ بیسی لائی Lactog Bacilli ویجائنا میں معمول کے مطابق مستقل رہائش پزیر ہوتے ہیں مطلب ایسڈ یعنی تیزابیت کی وجہ سے ویجائنا بیکیڑیا سے محفوظ رہتا ہے یا یوں کہہ لیں امراض اس کی طرف رخ نہیں کرتے
سوال
سوال پیدا ہوتا ہے کہ خون کی فراہمی ویجائنا کو کیسے ہوتی ہے؟
ویجائنا کو خون کی فراہمی اندرونی جانب سے ایلیک نامی شریانوں کی شاخوں سے ہوتی ہے اور اس سپلائی میں ویجائنل آرٹری یعنی Vaginal Artery اور یو ٹرائن آرٹری کی نچلی شاخ بھی شامل ہوتی ہیں
نوٹ
خون کی واپسی متعلقہ وریدوں سے ہی ہوتی ہے
علاج
اجزاء
کاسنی 40 گرام
بیخ کاسنی 30 گرام
بادیاں 40 گرام
جڑ سونف 30 گرام
ہاوبئیر 20 گرام
حب قرطم 20 گرام
تخم خربوزہ 30 گرام
تخم کھیرا 30 گرام
املتاس 30 گرام
مجیٹھ 20 گرام
ریوند خطائی 20 گرام
کثوث در پوٹلی 10 گرام
پانی 3 کلو
قند سفید 1 کلو
طریقہ تیاری
تمام اجزاء کو ماسوائے ریوند خطائی پانی میں بھگودیں اور بطریق شربت تیار کر لیں اور ریوند خطائی آخر میں ملائے
طریقہ استعمال
تین تولہ شربت نیم گرم پانی میں ملا کر پیتے رہیں انشاءاللہ آرام ہو گا
فوائد
امراض رحم،کمی حیض،درد کے ساتھ آنا،کمزوری اعصاب،ہسڑیا اور قبض کے لئے مفید یے
نوٹ
کثوث در پوٹلی ہی استعمال کرے ورنہ اسہال کا خطرہ ہے
خون کی کمی کی صورت میں متوازن غذا کے ساتھ خون پیدا کرنے والی دوا دیں
لیکوریا کی صورت میں ساتھ لیکونل کیپسول کا استعمال کرائے
فقیر حکیم محمد سہیل نقشبندی چشتی
فون نمبر اینڈ واٹس ایپ
03456752811

4 thoughts on “irregular periods problems and solutions in urdu / haiz ki kami ka ilaj”

  1. Incredible! This blog looks just like my old one! It’s on a
    entirely different topic but it has pretty much the same page layout and design. Outstanding choice
    of colors!

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *