spermatorrhoea / jiryan / جريان/
جریان مرض میں مادہ منویہ یا جوہر حیات یعنی انسانی جسم کا بہترین انزائمز پر مشتمل مادہ پاخانہ یا پیشاب کرتے وقت یا اس کے بغیر بلا ارادہ بھی خارج ہو جاتا ہے بہرحال مختصر اور مفصل تعریف مرض جریان کی یہ ہے اس مرض میں مریض جتنی مرضی خوراک متوازن یا طاقتور لے صحت نہیں بنتی ہے
عضو مخصوص میں پیشاب کی نالی کے راستے تین قسم کی رطوبات خارج ہوتی ہیں
رطوبت منویہ
مذی
ودی
رطوبت منویہ
یہ رطوبات خصیتین میں پیدا ہوتی ہیں اور اوعیہ منی میں جمع ہوتی رہتی ہے اور بوقت جماع خارج ہوتی ہے جب جماع کے بغیر بلا ضرورت یا بلا ارادہ خارج ہو تو اس کیفیت یا مرض جریان کہتے ہے
مذی
رطوبت غدہ مذی میں پیدا ہو کر مباشرت کے وقت منی خارج ہونے سے پہلے بوقت جماع عورت کی آسانی کے لیے فطرت بطور آئیل خارج کرتی ہے جس سے گرمی یا خشکی پیدا نہیں ہوتی ہے مگر کہیں کہیں منی کے اخراج کے ساتھ رطوبت مذی بھی خارج ہوتی ہے تو فقیر کے تجربات کے مطابق اس کے علاج کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر یہ بلا ارادہ خارج ہو تو علاج کرانا چاہیے کیونکہ یہی مرض سیلان مذی ہے
ودی
غدہ ودی میں پیدا ہونے کے بعد پیشاب کرنے سے تھوڑی دیر پہلے پیشاب کی نالی کو چکنا و تر رکھنے کے لیے خارج ہوتی ہے مگر جب یہ رطوبت بلا ضرورت خارج ہونے لگتی ہے تو اس علاج فوراً کرنا چاہیے اور فقیر کے تجربہ کی روشنی میں یہ سب سے ہٹیلا مرض ہے اور اس مرض کو سیلان ودی کہتے ہے
یاد رکھو ان میں سے کوئی بھی رطوبت خارج ہو تو اسے جریان کہتے ہے کیونکہ جو نقصان فرد کو جریان منی سے ہوتا ہے وہی نقصانات دوسری رطوبات سے ہوتے ہیں
اسباب
جریان منی مرض کے پیدا ہونے میں وہ تمام اعمال شامل ہیں جو آلات منی خصوصاً اوعیہ منی میں ذکاوت حس و تحریک پیدا کرنے کا موجب ہے اس میں کثرت جماع، جلق، اغلام، فحش شہوانی خیالات، فحش رسالوں یا ناولوں کا مطالعہ
فقیر کے تجربے کے مطابق جریان منی کا اصل سبب منی کی کثرت (زیادتی) اور حدت یعنی گرمی ہوا کرتی ہے یا گرم و محرک مقوی غذائیں مثلاً گوشت، انڈا، گرم مصالحہ، قہوہ، چائے بلخصوص لال مرچ اور ترش اغذیہ کا بے محابہ استعمال ہیں کبھی کبھی عام جسمانی کمزوری اوعیہ منی، تشنج اوعیہ منی، ضعف ہضم، گردوں و مثانہ کی خراش یا پھر قلفہ کی طوالت و صفائی نہ ہونا بھی موجب جریان ہوتے ہیں
علامات
پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت اینگتے ہوئے منی کے چند قطرے پیشاب کی نالی کے راستے خارج ہوتے ہے مگر جب مرض پرانا ہو جائے تو بغیر زور لگائے بھی رطوبت کا اخراج ہو جایا کرتا ہے بعض مریضوں میں منی کی مقدار زیادہ خارج ہونے کے بعد کثرت احتلام کی شکایت ہوتی ہے جبکہ بعض لوگوں کو پہلے کثرت احتلام شروع ہوتا ہے پھر جریان منی شروع ہوتا ہے پس یاد رکھو کہ پہلے ہلکی سی تحریک پر اور پھر مرض پرانا ہونے پر بلا تحریک منی کا انزال ہونے لگتا ہے اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو قضیب (Penis) سکڑا ہوا اور ٹھنڈا رہتا ہے خصیتین لٹکے ہوئے اور حجم میں چھوٹے پڑ جاتے ہیں فقیر آپ کے علم میں اضافہ کرتا چلے جلق اور اغلام میں مبتلا مریضوں کے قضیب کی بھی یہی کیفیت ہوتی ہے بلکہ ان کے سر و کمر میں درد، آنکھوں میں جلن، چہرہ بے رونق، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے، ہاضمہ خراب و قبض کی شکایت، حافظ کی کمی، خیالات کی یکسوئی، طبیعت کی امنگیں اور حوصلے زائل ہو جاتے ہیں فقیر نے دیکھا ہے اسے مریضوں کو جو جریان و جلق میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے دماغ علمی کاموں حتی کہ مطالعہ کرنے سے بھی گبھرانے لگتا ہے طبیعت پر خوف وہراس اور مایوسی کا غلبہ ہوتا ہے ان کی قوت باہ کمزور اور سرعت انزال کی شکایت تو لمبے عرصے تک جان نہیں چھوڑتی ہے
اسے مریضوں کو تقویت دماغ کے لیے کسی آئیل کا استعمال کرنا چاہیے برعکس مقوی ادویات کے
اشتباہ
سیلان مذی یا سیلان ودی سے بھی اکثر و بیشتر معالجین سیلان منی کا اشتباہ کر لیتے ہیں بلکہ فقیر صاف لفظوں میں کہے گا کہ 90 فیصد معالج ان کے درمیان فرق کے بارے علم نہیں رکھتے ہیں بیشک وہ معالج طب یونانی یا ہومیوپیتھک یا پھر ایلو پیتھک سے وابستہ ہو تو علاج کیا خاک ہو گا بہر حال یہ میرا موضوع نہیں ہے پس علاج بھی تین کیفیات کا ایک طرح سے کرتے ہیں مگر کسی معالج کے لیے ان کیفیات میں تفرق جاننا لازمی ہے کہ جریان منی کی صورت میں رطوبت کسی ایک وقت بہت زیادہ خارج ہوتی ہے و اخراج کے وقت مریض انزال جیسی لذت و دغدغہ محسوس کرتا ہے یا کمزوری یا پھر رطوبت گاڑھی ہو کیونکہ دوسری دونوں کیفیات میں رطوبات کا اخراج ہوتا ہے مگر علامات بالکل بھی نہیں ہوتی ہے مادہ میں رقت بہت یعنی پانی کی طرح ہوتا ہے آجکل سائنسی دور ہے تو خارج شدہ مادہ کا کیمیکل ایگزامی نیشن کروا لیں پس اگر مادہ منویہ میں حیوانات منویہ نظر آئیں تو تو رطوبت منویہ ہے جبکہ نظر نہ آئیں تو دوسری دو کیفیات میں سے مرض ہے اس سے فائدہ یہ ہوگا درست تشخیص سے علاج میں غور و فکر کی آسانی مہیا ہو جاتی ہے بلکہ ایک قابل معالج تھوڑی سی توجہ سے مریض کا علاج میں کامیاب ہو جاتا ہے
نوٹ
یاد رکھو اگر مریض نوجوان یا غیر شادی شدہ ہے اور اخراج منی میں منی کا قوام گاڑھا اور جسمانی تھکاوٹ و کمزوری کا احساس نہ ہو تو مغلظ ادویات استعمال نہ کرائیں کیونکہ اس کا سبب کثرت منی ہوا کرتاھے جبک اخراج کے وقت تیزی و سوزش محسوس ہو یا پیشاب میں جلن اور منی کا رنگ زرد ہو تو اس کا سبب حدت منی یعنی گرمی ہے پھر معالج کو مغلظ و جگر کی اصلاح کی دوا کرنی چاہیے جس سے انشاءاللہ فائدہ ہو گا
اوعیہ منی کے ضعف میں منی رقیق ہوتی ہے اور اخراج اکثر بلا انتشار یعنی بغیر Erectile Dysfunction ہوتا ہے جبکہ اوعیہ منی تشنج میں منی عضو تناسل کے انتشار کے بعد خروج پاتی ہے
فقیر کے تجربے کے مطابق اگر مریض جلق یعنی مشت زنی یا اغلام یعنی مرد کا مرد سے جنسی فعل کرنا جیسی مکروہ عادتوں میں مبتلا ہو تو پہلے وہ چھوڑے پھر علاج سے فائدہ ہوگا اور اگر کثرت منی سبب ہو تو علاج شادی کرنا ہی بہتر ہوگا یا پھر اس کی غذا کم کر دے بلکہ رات کا کھانا تو قطعی طور پر بند کر دے ماسوا دو چار لقموں کے، مولد منی، مقوی غذائیں یا دوائیں بالکل نہ دے کیونکہ ان سے فائدہ ہرگز نہ ہو گا
جریان کا کورس سفوف جریان کی قیمت ادا کر کے جریان کی ٹیبلٹس ساتھ مفت حاصل کرے
سفوف جریان 3 ڈبیاں قیمت 1710 روپے
حب جریان ایک ماہ کی قیمت 900
علاج
علاج کے لیے اپنی کیفیات کے مطابق مشورہ کسی قابل طبیب سے کر کے یہ نسخہ جات بنوائیں یا ہمارے دواخانہ کا سفوف مغلظ خاص (حکیم سہیل والا) منگوا کر استعمال کریں انشاء اللہ آرام ہوگا
اجزاء
گوند ببول 50 گرام
گوند سنبھل 50 گرام
گوند گولر 50 گرام
گوند چینا 50 گرام
گائے کے گھی میں بھون لیں اور ہموزن دیسی گھانڈ ملائے
مقدار خوراک
آدھی چمچ یعنی چھ گرام دوا پانی سے لو (دو گھنٹے بعد دودھ ضرور پینا ہے)
دن میں دو مرتبہ سے زیادہ دوا استعمال نہ کرے
نوٹ
اگر اوپر والی ادویات سے فائدہ نہ ہو تو اپنی قبض کی نجات کے لیے کوئی دوا لے یا ہضم کی اصلاح کرے
حب فقیری
اندرائن، برگ و نا، زنجبیل والی گولی رات کو ساتھ لے
ضعف اعصاب کی وجہ سے جریان ہو تو کسی ماھرمعالج سے کمزوری اعصاب کی دوا کرے تاکہ فائدہ دائمی ہو یا ہمارے دواخانہ سے سفوف مغلظ خاص (حکیم سہیل والا منگوا کر استعمال کریں انشاء اللہ آرام ہوگا
یا فقیر کے تجربات کے مطابق بعض جسمانی کمزوری کے مریضوں اور ذکاوت حس کے مریضوں یا سوزاک کے مریضوں کے جریان کا علاج علیحدہ علیحدہ ہے انشاءاللہ جو مجربات دیکھے اور درست پائے جلد پوسٹ کرے گا تاکہ عوام الناس کو فائدہ ہو
جسمانی اور روحانی طور پر صحت مند ہونا اللہ پاک کا عظیم تحفہ ہے تو روحانیت (ذکر اللہ) سے دل خوش اور سرور سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ صحت سے جسمانی افعال بآسانی ادا ہوتے ہیں
فقیر کی انسانی صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کس قدرفائدہ مند ہے اس کے لیے آپ کے مشوروں کا منتظر رہوں گا یعنی آپ آزادنہ طور پر ہماری پرووائیڈ لنکس پر اپنی بہتر رائے کا اظہار کر سکتے ہو
جو مریض تیار نہیں کر سکتا یا دوا تیار کرنے میں کس قسم کا مشورہ چاہیے تو پوسٹ پر کمنٹ کر کے پوچھ سکتا ہے انشاءاللہ ہم رہنمائی کرے گے
یا تیار شدہ دوا آرڈر کرنے کے لیے فون نمبر اینڈ واٹس ایپ پر رابط کرے03456752811
Muhammad nawaz
Thank you, send us your postal address where you want to receive jiryan medicine at below number,
Call &WhatsApp.03456752811
I need .medicine for jiryan deseases
Hold a true friend with both hands. Kanuri proverb Nigeria