likoria / treatment of likoria in urdu

[su_heading]Likoria – Symptom, Types, Causes and Herbal Treatment In Urdu[/su_heading]

leukorrhea لیکوریا  

زنانہ اعضائے تناسل کی بلخمی تھیلیوں سے خاص قسم کی رطوبات خارج ھوتی رھتی ھے اس سے اعضا کی حرکات آزادانہ جاری رہتی ھے یہی رطوبت کسی بے احتیاطی یا مرض کے ردعمل میں اپنی تراوش زیادہ کرلیں یا تیاری میں شامل انزائمز کے کمبی نیشن سے رطوبات کا سیلان بڑھ جائے تو انزائمز کاسیلان ہوتا ہے جو بلوغت کے بعد تمام خواتین کو حیض شروع ھونے سے قبل اور انڈہ بننے کی پریکٹس کے دوران اور جماع کے وقت ھوتا ھے ان کی آمدوشد زیادہ اورتسلسل سے ھو تو معالج بیماری ڈکلئیر کر دیتا ہے
منی الرحم (سیلان منی)
یاد رکھیے کہ منی الرحم مرض لیکوریا نہیں بلکہ یہ مرض مردوں کی مرض جریان کی طرح عورتوں کے رحم سے انزائمز کا اخراج زیادہ ہونا ہے اس کاسبب رحم کی خارش،کثرت مباشرت یا کثرت مسابقت کےساتھ ساتھ شہوت انگیز خیالوں میں گم رہنا چاہیے
نوٹ
اگر یہ کفیت بلاشہوت ہو تو رحم کی قوت ماسکہ کےکمزور ہونے کی دلیل ہے جبکہ شہوت کا ساتھ ہونے سے خارش و سوزش کو ظاہر کرتا ہے بزرگوں نے لکھا ہے حرارت و حدت اس کا سبب ہو تو اس کا ازالہ ٹھنڈی ادویہ و اغذیہ اور اگر قوت ماسکہ کمزور ہو تو مقویات رحم دیں
ضماد برائے سیلان زنانہ
صندل سفید و سرخ،گل سرخ،برگ نیلوفر،گل بنفشہ،گل خیرہ،آرد جو،تخم سنبھالو ہر ایک ۱۰گرام کھرل کریں عرق گلاب ۳لیڑ میں پیسٹ بنائیں
استعمال
پیڑوں پر ضماد کریں
نوٹ
لیکوریا کا بروقت علاج نہ کرنے سے رحم کی سوزش،ورم یا رسولی پیدا
ہوتی دیکھی ہے سو اس کے علاج کو بروقت کر لینا چاہیے
لیکوریا کی درجہ بندیاں
بچپن کاسیلان
یہ بچیوں کی شرم گاہ میں مناسب صفائی نہ ھونے کی وجہ سے خارش اس کےعلاوہ مقعد کے چنونوں یا دیگر کیڑوں کی شرم گاہ کی جانب مراجعت کی کیفیت ھے جو پیشاب میں پیدا شدہ تیزابیت کے آب دست نہ کرنے کی تربیت کے باعث پیشاب کا شرم گاہ پر لگے رہنے سے اورسوتی کپڑوں کا انتہائی تنگ لباس پہننے سے یا پھر غذائی بد پرہیزیوں سے لاحق ہوتی ہے
بالغ لڑکیوں کاسیلان
کنواری لڑکیوں میں ذہنی پریشانی،غم وفکر اور خوف و ہراس برابر کا رول پلےکرتےھیں آج کل کے ٹی وی چینلز الگ کمرے جن پر تقریبا ننگی فلمیں (ڈائیلاگ اور باڈی لنگوئج) اور بالخصوص جاب کرنے والیاں لڑکیاں کو یہ مرض ہوتا ہے
نئی دلہنوں کاسیلان
سہاگ رات کےمتعلق نامکمل معلومات پیدا ھونے والا خوف یا نئی شادی کی بنا پر بار بار جماع کرنے سے رحم یا رحم کی نالیوں میں سوزش ھوکر لیکوریا ھو جاتا ھے سو اعتدال سے کام لینے میں ہی دانائی ہے
شادی شدہ خواتین کاسیلان
یہ کسی اندرونی مرض کی وجہ ھے یا جیسا اوپر ذکر ہوچکا ہے کہ کثرت مباشرت بھی لیکوریا کی ایک خاص وجہ ہے اس کے علاوہ حمل کے زمانہ میں یا بعد از ولادت مناسب خوراک کے نہ ملنے پر بھی عورت کو لیکوریا کا مرض ہو جاتا ہے سو دانائی تو یہ ہے کہ معالج کی فیس بھرنے سے بہتر ہے کہ زوجہ کی مناسب خوراک مہیا کی جائے تو حاملہ عورت کا لیکوریا ختم ہو جاتا ہے انشاءاللہ
سن یاس کاسیلان
سن یاس کے دور میں خواتین کی شرمگاہ خشکی کا شکار ھو جاتی ھے یا پھر رحم یا اس سےملحقہ اعضاء میں انفیکشن یا سرطان کا عارضہ ھوتا ھے اس کیفیت میں مریض کی جانچ کرنا بہت ضروری ہے پھر علاج کی طرف رجوع کرنا چاہیے
لیکوریا کی اقسام
سیلان رحمی
رطوبت کا افراز رحم کے اندرونی حصہ سے ھوتا ھے انڈے کی سفیدی کی مانند یا کبھی نیلگوں رنگ کی ھوتی ھے اس میں لیس بالکل نہیں ھوتی جب لیکوریا پرانا ہو جائے تو مادہ سرخی مائل ھونے لگتا ھے اس وقت مریضہ بے حد تکلیف محسوس کرتی ھے اس قسم میں ھر طرح کی عورتیں مبتلا ھوتی ھیں
سیلان فرجی
اندام نہانی کے بیرونی حصہ سے چمک دار اور لیس دار مادہ خارج ھوتا ھے یہ مرض زیادہ تر نوجوان خواتیں کو ھوتا ھے
سیلان مہبلی
اندام نہانی کے اندرونی حصے سے گاڑھی دودھیا جیلی کی طرح رطوبت نکلتی ھے اس بنا پرجلن و خارش کا عارضہ پیدا ھوتا ھے یہ لیکوریا کی قسم اکثر نئی دلہنوں کو ھوتی ھے
سیلان بیضی
اس قسم کا سیلان خصیتہ الرحم کےکمزور ھوکر اپنی قوت ماسکہ کے کم ھو جانے کی بنا پر ھوا کرتا ھے
نوٹ
معالج حضرات یاد رکھیں رطوبت کا بہاؤ قاذف نالیوں سے ہوا کرتا ھے
سیلان عنقی
رحم کی گردن سے رطوبت خارج ھوتی ھے جس کا رنگ انڈے کی سفیدی جسیا اور لیس دار ھوتی ھے اور اس میں ترشی و چمک بھی پائی جاتی ھے بالعموم کثرت اولاد یا اسقاط حمل کا شکار خواتیں اس قسم کے لیکوریا مرض میں مبتلا ھوتی ہے

سیلان بارتھولین

رحم میں التہاب پیدا ھو کر غدہ بارتھولین سے رطوبت جاری ہوتی ھے
نوٹیہ مردوں کےسیلان منویہ کے برابر ھوتی ھے اور جدید ریسرچ کے مطابق اس کی وجہ گوناکوکس بیکیڑیا ھوا کرتا ھے
بزرگ فرماتے ہے کہ لیکوریا میں اگر خون کے ذرات آئے تو رحم کے اورام یا رسولی کی نشان دہی ھے یا بعض اوقات حمل کے دوران بھی ایسا ہوتا ہے معالج کا فرض ہے کہ تمام علامات کو دوران علاج ذہن نشین رکھے تاکہ مرض کی نشاندہی ٹھیک ہو پھر اس کے مطابق علاج ہو
لیکوریا کےنقصانات
مرض کےشروع میں تکالیف محسوس نہیں ھوتی کچھ عرصہ بعد بھوک و قبض لاحق ھو جاتی ھے آنکھیں و گال اندرونی جانب دھنس جاتے ہیں چہرہ کا رنگ زردی مائل ھو جاتا ہے ویجائنا میں خارش وجلن بڑھتی جاتی ھےجس سے بدن میں سستی، کاہلی چڑچڑاپن،سر،کمر و پنڈلیوں میں درد کی شکایت ھوتی ہے اس درد کی وجہ نیند کم،پیشاب باربار و بلڈپریشر لو ھو جاتا ھے
یاد رکھو ہر نسخہ مجرب ہے بس آپ اوپر والی پوسٹ کو دھیان سے پڑھو اور علامات کے حساب سے نسخہ میں ردوبدل کر سکتے ہو
علاج
اجزاء
سہاگہ بریاں ۱۰گرام
مازوسبز۱۰گرام
مصطگی رومی ۲۵گرام
مروراید ناسفتہ ۲گرام
عنبراشہب ۲گرام
کچلہ مدبر ۱۰گرام
تمام اجزاء کو ۲ بوتل عرق گلاب میں کھرل کرکے۵۰۰ملی گرام کےکیپسول بھر لیں
مقداراستعمال
ایک کیپسول ہمراہ گائے کے دودھ تین مرتبہ یا پانی
نوٹ
اگر ساتھ شربت نسواں ۳۰گرام (سیفی دواخانہ والا) یا معالج جو شربت نسوانی مریض کے لیے تجویز کرے تو اس کا استعمال سے آرام ہو گا جبکہ ہمارے دواخانہ کا شربت عورتوں کا پیٹ اور وزن حیرت انگیز طور پر کم ہوتا ہے اگر علامات پیچیدہ ھو تو کسی ماھرمعالج سے رائے لینی چاہیے
جسمانی اور روحانی طور پر صحت مند ہونا اللہ پاک کا عظیم تحفہ ہے تو روحانیت (ذکر اللہ) سے دل خوش اور سرور سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ صحت سے جسمانی افعال بآسانی ادا ہوتے ہیں فقیر کی انسانی صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کس قدرفائدہ مند ہے اس کے لیے آپ کے مشوروں کا منتظر رہوں گا یعنی آپ آزادنہ طور پر ہماری پرووائیڈ لنکس پر اپنی بہتر رائے کا اظہار کر سکتے ہو
نوٹ
جو مریض تیار نہیں کر سکتا یا دوا تیار کرنے میں کس قسم کا مشورہ چاہیے تو پوسٹ پر کمنٹ کر کے پوچھ سکتا ہے ان شاءاللہ ہم رہنمائی کرے گے
یا تیار شدہ دوا آرڈر کرنے کے لیے فارم فل کرے ہمارا نمائندہ آرڈر کنفرم کرنے کے بعد ادویات بھیج دے گا جن سے مستقل طور پر شفا ہو گی ان شاءاللہ یا مزید معلومات کے لیے فون نمبر اینڈ واٹس ایپ پر رابط کریں

+923456752811

    Leave a Comment

    Your email address will not be published. Required fields are marked *