namardi ka ilaj in urdu _ Namardi Ka Desi Ilaj

نامردی (Impotencey)
سب سے پہلی بات جو یاد رکھنے والی ہے جو عاقر یعنی بانجھ (Sterile) ہو ضروری نہیں وہ نامرد ہو
اس کی تین قسمیں ہیں
عضوی نامردی
فعلی نامردی
روحانی نامردی
نوٹ
روحانی نامردی کا علاج بغیر دم یا تعویز کے ناممکن ہے کیوں فقیر نے اس کا بہت تجربہ کیا ہے
عضوی عنانت (آرگینک امپوٹینسی Organine Impotence)
سادہ زبان میں مرض سے مراد عضو مخصوصہ کی بناوٹ میں خرابی واقع ہونا ہے یا فوطوں کا سائز کم ہونا ہے
پہلی وجہ عضو تناسل کی پرورش میں نقص ہو یا بعض حالتوں میں درست پرورش پانے کے باوجود اس میں فساد انحطاط یعنی Degeneration یا طب جدید کے مطابق ہزال یعنی Atrophy کا نقص پیدا ہو جائے تو جوان مرد بھی نا مرد ہو جاتا ہے
دوسری وجہ عضوی عنانت کی کن پیڑے میں موجود زہریلے مادوں کی وجہ سے ایک یا دونوں فوطوں متاثر ہو کر مرجھانا شروع کر دے جس سے شہوانی طاقت ختم ہو جاتی ہے
تیسرے نمبر پر فقیر نے ایسے مریض بھی دیکھے ہیں جن کے فوطے بالکل نہیں ہوتے ہیں اس کی وجوہات سے آگاہی کا مجھے علم نہیں ہوا اور کسی مستند کتب سے بھی عقل کے نزدیک بات نہ ملی
چوتھی صورت مرض یا حادثہ اور چوٹ لگنے سے بھی عضو یا فوطہ سوکھ کر نامردی کی علامت بھی پیدا کرتا ہے اگرچہ بعض افراد میں شہوانی جذبات موجود ہوتے ہیں
پانچویں شکل ہزال نخاعی یعنی لوکوموٹیوواٹیکسا کی وجہ سے شہوانی خیزش تباہ ہو جاتی ہے فقیر آتشک کے مریضوں میں بھی ہزال نخاعی کو ختم ہوتے دیکھا ہے
چھٹی بات پٹھے جو نخاع سے اعضائے مخصوصہ کو جاتے ہیں میں نقص ہو جائے تو ردعمل میں نامردی پیدا ہوتی ہے فقیر نے مشاہدہ کیا ہے کہ نہ علم رکھنے والے معالج و نیم طبیب بس اس کو درست کرنے کی ادویات پر زور دیتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
ساتویں طرز میں دماغی ضرب و سقط سے نائزہ سوکھ کر بھی انتشار میں رکاوٹ پیدا ہو کر نامرد ہو جاتا ہے
آٹھویں وجہ ورم و سوزش کی بنا پر آلہ تناسل کے جسم اجوف یا اسفنجی ساخت( جیسے جدید طب کارپس سپنجی اوسم کے نام سے لکھتی ہے ) میں نقص ہونے سے شہوانی خیزش ختم بلکہ ناممکن ہو جاتی ہے جیسے کہ فوطوں کا مرض فیل پا (Elephantiasis) یا بڑے ہائیڈروسیل (فتق مائی)
نویں شکل میں مرض نعوذ سوزاکی یعنی Chrode کو رفع کرنے والی غلط ادویات لینے سے عضو تناسل کے اندرونی حصے بالکل جڑ کے قریب سے بہت کمزور پڑ جاتے ہیں جس سے نامردی واقع ہوتی ہے کیونکہ انتشار کے وقت پھیلنا موقوف ہو جاتا ہے
یعنی بہت زیادہ احتیاط سے ادویات دو جب پیشاب کی نالی میں جلن یا زخم وغیرہ ہو
سوال
کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ عضو کے بڑھنے اور پھیلنے سے کون سی چیز روکتی ہے؟
ساخت کن پیڑے (Mumps) عضو مخصوصہ کو بڑھنے یا پھیلنے نہیں دیتے ہیں
سوال
ہم نے مختلف معالج سے ادویات لی اور آرام نہیں آیا یا فقیر سے ادویات لی تو تندرست نہیں ہوا؟
ذرا غور کیجئے اوپر نامردی کی وجوہات پر اور خود اندازہ لگایا کیا آپ نے اپنے معالج کو موقع دیا کہ وہ آپ کی مرض کی وجہ جان پایا یا درست ادویات آپ کو ملی کیونکہ اوپر والی تمام وجوہات صرف ایک قسم کی نامردی کی ہیں جو مغلظات لینے سے کبھی بھی تندرست نہیں ہو گی اور ابھی دو طرح کی اور قسمیں ہے اور ان کی وجوہات الگ؟
بہر حال علاج کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے معالج پر بھروسہ رکھے اور صبر سے کسی اچھے معالج علاج جاری رکھیں جو مذکورہ بالا وجوہات کو دور کرنے کی کوشش کرے یا پھر جو نقص ہے اس کا پتہ لگا کر رفع کرے تو انجام مرض خوشگوار ہو گا وگرنہ پچھتاوے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے
فقیر نے مختلف ایلوپیتھک کتابوں کا مطالعہ کیا جو یورپ ممالک کے نامی گرامی معالج ہیں تو وہاں پر ان ماہر جنسیات نے واضح طور پر یہ لکھا ہوا ہے کہ نامردی کے مریض کو تین ماہ یعنی 90 دن تک کوئی بھی شہوانی تحریک کے لیے دوا نہ دی جائے تاکہ تھکا ہوا مرکز و دیگر اعضائے رئیسہ و شریفہ آرام پائے اور ساتھ موخر قضیب، غدہ قدامیہ و کیستہ المنی کا علاج کرے
اور یہ بھی ساتھ لکھ ہے کہ شہوانی خیالات کو قریب بھی نہ آنے دے اور اگر شادی شدہ ہے تو علیحدگی اختیار کرے اور دوران علاج ہر قسم کی جنسی گفتگو و چھیڑ چھاڑ سے دور رہے
یہاں فقیر نے جو مشاہدہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ لوگ کا نظریہ ہے کہ گولی اندر اور دم جالندھر ہونا چاہیے مطلب نوے دن تو دور نوے گھنٹے بھی نہیں گزرنے دیتے اور معالج بھی بدل ڈالتے اور ساتھ دماغ کا دہی مفت میں کر ڈالتے ہیں
بہرحال ایک علاج بہت مجرب پایا بیان کرتا ہوں کہ شاید کوئی فائدہ اٹھایا اور فقیر کے لیے باعث نجات بنے
اجزاء
دوران علاج یاد رکھے اگر غدہ قدامیہ بڑھا ہو یا ورم زدہ ہو تو چھونے سے درد کا احساس ہو گا تو چار روز بعد انگلی ڈال کر مالش کرے
عمل پیشاب کرنے سے پہلے کرو اور انگلی پر ویزلین لگاؤ
پھر بھی فقیر کی رائے ہے کہ درد کی صورت میں آلہ انڈوسکوپ کے ذریعے پراسٹیٹک یوریتھرا کا معائنہ کرا لینا چاہیے
ایلوپیتھک علاج
تین ماہ تک پوٹاشیم برومائیڈ دو کیپسول 500 ملی گرام کے تین ماہ تک استعمال کرو
اور تین ماہ بعد
سڑکینیا تین ملی گرام
یوہمبین بیس ملی گرام
کیپسول یا گولی کی شکل میں دودھ سے لے
اور روٹی مکھن سے تر کر کے کھائے
(جاری ہے)
نوٹ
جو مریض تیار نہیں کر سکتا یا دوا تیار کرنے میں کس قسم کا مشورہ چاہیے تو پوسٹ پر کمنٹ کر کے پوچھ سکتا ہے انشاءاللہ ہم رہنمائی کرے گے
یا تیار شدہ دوا آرڈر کرنے کے لیے فون نمبر اینڈ واٹس ایپ لنک پر کلک کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *