Cold & Flue treatment in urdu / نزلہ زکام کا علاج
جسمانی بناوٹ اور جسم کے اعضا کے افعال کے لحاظ سے نزلہ و زکام ناک کا مرض ہے انسانی چہرے کو بنانے والی خاص چودہ ہڈیوں میں ناک کی دو ہڈیاں بھی شامل ہیں جب ان ہڈیوں کے یعنی ناک کی اندرونی لعاب دار جھلی میں سوجن یا سوزش ہو جائے تو ناک بہنا شروع کر دیتا ہے خواہ وہ کسی بھی مزاج یا طبیعت کی زیادتی یا کسی مرض کے زیر اثر متاثر ہو تو طبی اصطلاح میں ایسے نزلہ و زکام کہتے ہیں
جدید طب
اس مرض کا باعث ایک خوردبینی کیڑا ہے جس کو مائیکرو کاکس کٹارے لس یعنی جرثومہ زکام کہتے ہے ناک کی ریزش اور تھوک میں پایا جاتا ہے یہ نمونیا کےکیڑے سے ملتا جلتا ہے اور عجیب بات ہے یا ناکامی سائنس کی اتنی ترقی کے باوجود بھی ابھی تک نزلہ کے بارے کوئی خاص تسلی بخش تحریر نہ پڑی حلانکہ نزلہ انتہائی پیچیدہ اور خطرناک مرض ہے جو مختلف سخت ہٹیلے امراض میں مبتلا کر دیتا ہے
نزلہ و زکام اور انفلو ئیزا میں فرق
ناک بہتے وقت اگر رقیق مادہ ناک سے باہر کے راستے نکلے اور سوزش ہو تو زکام کہلاتا ہے اور اگر رقیق مادہ حلق کے اندر یعنی سینے پر گرے تو اسے نزلہ کہتے ہے
انفلوئیزا Influenza
موسم کی تبدیلی کے وقت نزلہ و زکام کی شدت اختیار کر جائے اور ساتھ میں سر درد اور بخار کی علامات پائی جائے تو انفلوئیزا مرض کہلاتا ہے جدید طب اس کے جرثومہ کا نام بسی لس انفلوئیزا بولتے ہیں
الرجی حساسیت Allergy
الرجی یعنی حساسیت سے مراد ہے کہ مرض کا مقابلہ کر نے کی طاقت کا کم ہونا ہے
وجوہات
ٹھنڈ لگ جانا،پانی میں بھیگ جانا،ٹھنڈی ہوا میں پھرنا،سیلی یعنی نمی والی زمین پر بیٹھنا،خراش دار بخارات کا ناک میں چلے جانا اور بعض معتبر طبی کتب میں لکھا ہے کہ یہ موروثی طور پر بھی بچوں کو منتقل ہو جاتا ہے اس کے علاوہ دماغی تناو اور پیٹ کے کیڑے و چینی کا زیادہ استعمال بھی مرض الرجی کا موجب بنتا ہے
علامات
موسمی نزلہ و زکام کے شروع مرض میں طبیعت سست،کام میں جی نہ لگنا،پیشانی میں جکڑن یا کنپٹیوں پر بوجھ معلوم ہونا
طبیعت میں خشکی زیادہ ہو تو چھنیکیں آنا کے ساتھ ناک گھٹی ہوئی اور خشک معلوم ہو گی
الرجی سے انفیکشین ہو تو خراش دار مواد کثرت سے بہنے کے ساتھ ناک کے نتھنے اور آنکھیں سرخ اور سانس لینے میں تکلیف بھی محسوس ہو گی
بلخمی مزاج کی زیادہ ہونے پر ہوائی نالیوں میں خراش ہو کر کھانسی لگنے کے ساتھ بخار ہو جاتا ہے اور رقیق مواد پہلے پتلا پھر گاڑھا ہو کر اس کا اخراج چار پانچ دن تک ہوتا رہتے ہیں جس کے ناک کی جھلی کا ورم خود بخود دور ہو جاتا ہے اور بعض اوقات ساتھ بیٹھنے والے لوگوں کو وبائی طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور اگر یہ مرض پرانا ہو جائے تو مناسب علاج کے بغیر ٹھیک ہوتے نہیں دیکھا ہے
بعض مریضوں میں مادہ صفرا کی وجہ سے بھی یہ مرض لاحق ہوتے دیکھا ہے
علاج و پرہیز
سب سے پہلے قبض کو دیکھے اگر ہو تو اس کا ازالہ کرے اور ہاضمہ کی بھی اصلاح کرے
دوسرا سردی و ٹھنڈے پانی سے اور اگر گرمی کا موسم ہو تو گرمی سے محفوظ رکھیں
تیسرا اگر شروع میں رطوبت پتلی ہو تو اسے بند کرنے کی بجائے گاڑھا کر خارج کرنے کی سعی کریں
چھوتھے نمبر پر بناسپتی گھی،لسی،دودھ،برف سوڈا واٹر اور حقہ و سگریٹ ترک کر دیں
ھو الشافی
اجزاء
عناب 35 گرام
لسوڑیاں 20 گرام
خطمی بیج 15 گرام
تخم جبازی 15 گرام
انجیر خشک 50 گرام
ملٹھی 30 گرام
زوفا 30 گرام
پروسیشاں 25 گرام
کھانڈ دیسی 750 گرام
پانی 2 کلو
طریقہ تیاری
رات کو پانی میں بھگو کر اور صبح ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب 750 گرام پانی رہ جائے تو مل چھان کر چینی ملا کر حسب دستور شربت بنا لیں
طریقہ استعمال
دو بڑے کھانے کے چمچ تین میں تین مرتبہ
موسمی نزلہ و زکام و کھانسی کو چند خوراک میں شفا بخشتا ہے
شافین شربت کے فوائد
دائمی یعنی ہمیشہ رہنے والا نزلہ یا زکام
انجیر خشک 2 عدد
سونگی دیسی 20 گرام
کشتہ مرجان در عرق گلاب تیار شدہ ایک رتی
نوٹ
بعض مریضوں کو مغز بادام 7 عدد (معدہ کی خرابی میں نہ دیں
انشاءاللہ پہلی خوراک ہی جادو کی طرح اثر کرے گی اور کچھ عرصہ بعد کامل صحت ہو گی انشاءاللہ
اور بعض حالتوں میں مناسب بدرقہ کے ساتھ جیسے کہ
نمونیا میں کشتہ بارسنگھا ایک رتی کے ہمراہ
خشکی سے چھنیکیں آئے تو خمیرہ گاوزبان کے ساتھ
الرجی کی علامات پائی جائے تو مصفی خون دوا بھی بڑھائے
پرانے مرض کی صورت میں معجون برشعشا دیں
دمہ یعنی سانس کی تکالیف میں قبض دور کر کے معدہ کی اصلاح کے ساتھ لعوق سپستان کا استعمال بڑے بڑے نسخوں کو مات دیں گا انشاءاللہ
صفراوی مواد کی زیادتی ہو تو خمیرہ بنفشہ یا شربت بنفشہ دیں
نوٹ
یہ تجربات کم از کم بھی پندرہ سالہ مطب کے زیر استعمال رہنے کے بعد شئیر کیے ہیں
فقیر حکیم محمد سہیل نقشبندی چشتی
ماہر امراض جنسی و معدہ
مزید معلومات کے لئے کے لئے کمنٹ یا واٹس ایپ پر مسیج کرے
03456752811