oligospermia treatment in urdu / مادہ تولید کی کمی یا منی کا نہ ہونا

قلت منی / ویرج کا کم ہونا / Oligospermia

اولیگو سپرمیا، قلت منی مردوں کا ایک مرض جس میں انزال کے وقت منی بہت کم مقدار میں خارج ہوتی ہے

منی کا کم ہونا کی اسباب / Oligospermia Causes

بڑھاپا، جماع کی کثرت ،دیر تک کسی مرض میں مبتلا رہنا، نسلی غدود کے نقص، امراض غدہ قدامیہ، مادہ منویہ کے امراض، دماغی محنت زیادہ کرنا اور اس کے تناسب میں غذا کی کمی کا شکار رہنا، اس کے علاوہ اولیگو سپرمیا کبھی کسی عورت سے ذاتی نفرت کی بنا پر بھی ہو جاتا کرتا ہے؟

سوال / ذاتی نفرت سے اولیگو سپرمیا کیسے ممکن ہے ؟
سیکس، مباشرت کا سارا عمل دماغ کے مرہون منت ہوتا ہے ذاتی نفرت کی بناء پر دماغ وہ حکم جاری ہی نہیں کرتا جس کی اتباع میں سارے جسم سے انزائمز ( خامْرْہ، کیمیاوی خمیر جو حیاتیاتی عمل کے ذریعے حاصل ہوتے ہیں. ان کی مختلف قسمیں ہیں ، عام طور پر سارے پروٹین ہوتے ہیں یہ کیمیاوی تعامل کو بڑھانے اور تیز کرنے میں مدد دیتے ہیں لیکن خود تبدیل نہیں ہوتے ) اکٹھے ہو کر اوعیہ منی ( مخروطی شکل کی دو خانہ دار غسائی تھیلیاں جو مثانے کی جڑ اور مقعد کے درمیان واقع ہیں اور ان میں نطفہ جمع رہتا ہے) میں مادہ منویہ کی صورت اختیار کرتے ہیں

مادہ منویہ / مادہ تولید کا نہ ہونا یا اسپرمیا 

Aspermia

اسپرمیا مرض میں انزال کے وقت منی کا اخراج بلکل نہیں ہوتا ہے اور اگر ہو بھی تو دو ملی لیٹر سے کم ہو گا اور اس کے ساتھ شہوت بجھ جاتی ہے جبکہ یاد رکھیں ایزو سپرمیا الگ مرض ہے اور اس میں مردانہ قوت میں کمی پیدا نہیں ہوتی ہے 

Aspermia disease is the complete lack of semen with ejaculation or failure to produce semen, or absence of sperm in the semen.While azoospermia, is the lack of sperm cells in the semen

اسپرمیا مرض کی وجوہات 

اسپرمیا مرض کی دو وجوہات دیکھی ہیں 

پہلا وجہ منی یا ویرج کا شروع سے ہی نہ بننا 

دوسرا منی کا کسی طبی مزاحمت سے خارج نہ ہونا 

طبی مزاحمت سے مراد نظام عصبی میں واقع ہونے والی مختلف خرابیاں ہیں جیسا کہ سوزاک کا زہر سے منی میں موجود سپرم یا موٹائل تلف ہو جاتے ہیں منی میں آتشک مرض سے پیدا شدہ زہر بھی منی میں موجود سپرم کو ختم کرتا ہے اور خصیے کے اندر ورم یا گانٹھ پیدا ہونے سے بھی اسپرمیا مرض کا باعث ہے دق اور سرطان یعنی کینسر سے منی اور سپرم کا نقص پیدا ہوتا ہے 

غیر انزالی جماع کی مشق بھی منی کے پیدا نہ بننے کی ایک وجہ ہے   

اسپرمیا اور ایزو سپرمیا اور اولیگو سپرمیا میں فرق و پہچان 

اسپرمیا مردانہ بیماری 

اسپرمیا بیماری میں انزال کے وقت منی کا اخراج بلکل نہیں ہوتا ہے اور مردانہ قوت ختم ہو جاتی ہے 

اولیگو سپرمیا مردانہ بیماری 

اولیگو سپرمیا بیماری میں انزال کے وقت منی کا اخراج اسپرمیا مرض کے مقابلہ ہوتا ہے مگر منی بہت کم مقدار میں نکلتی ہے اور اولیگوسپرمیا مرض میں مرد کی جنسی طاقت ختم نہیں ہوتی ہے مگر مردانہ قوت کم ہو جاتی ہے 

ایزو سپرمیا مردانہ بیماری 

ایزوسپرمیا بیماری میں منی بھی موجود ہوتی ہے اور مرد ایستادگی کی حالت میں جماع یا سکیس  بالکل درست کر سکتا ہے مگر ایزوسپرمیا مرض میں مرد کی منی میں اولاد پیدا کرنے والے سپرم اکاؤنٹ اور موٹائل کی تمام اقسام میں کوئی بھی رپورٹ میں نہیں پائی جاتی ہیں 

اسپرمیا بیماری کا علاج

اسپرمیا مرض کے علاج سے معالج اصل مرض معلوم کر کے اس کے علاج کے ساتھ منی کی پیدائش و افزائش کرنے والی غذائیں اور دوائیں استعمال کرائیں

2 thoughts on “oligospermia treatment in urdu / مادہ تولید کی کمی یا منی کا نہ ہونا”

  1. saifi dawakhana

    Bilal Ahmed
    Infertility powder hakeem Sohail wala mangwa kr use kary InshaAllah shifa ho gi

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *