کثرت منی اور کثیر تخمی / polyspermy in urdu and polyspermia

polyspermy in urdu and polyspermia

کثرت منی اور کثیر تخمی / Polyspermia and polyspermy
پولی سپرمیا، کثرت منی یہ وہ کیفیت ہے جس میں انزال کے وقت مادہ منویہ غیر فطری طور پر زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے بعض مریضوں میں اخراج کے وقت منی کی مقدار دو تولہ تک پہنچ جاتی ہیں اگر منی کی کثرت کے ساتھ گاڑھا بھی زیادہ ہو تو پھر اس مرض کو غلظت منی بولا جاتا ہے

پولی سپرمی اور پولی سپرمیا میں فرق
polyspermy and Polyspermia difference
پولی سپرمی کا مطلب کثیر تخمی ۔ ایک سے زیادہ سپرم کا بیضہ میں داخل ہونا جبکہ پولی سپرمیا میں انزال کے وقت مادہ منویہ غیر فطری طور پر زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے اور مادہ منویہ گاڑھا ہوتا ہے اور منی کے زیادہ گاڑھا پن کی نشانی یہ ہے کہ ویرج کے نکلتے وقت عضو تناسل میں ہلکا درد محسوس ہوتا ہے اگر منی کے گاڑھا پن کی وجہ سے درر ہو تو معجون فلاسفہ انار کے رس یا سنگترے، مالٹا کے پانی سے استعمال کرے منی کا گاڑھا پن ختم ہو کر عضو تناسل کی درد ختم ہو جائے گی ان شاءاللہ

کثرت منی کی وجوہات/ Polyspermia Causes
پولی سپرمیا، کثرت منی کی وجوہات میں مریض کا ضرورت سے زیادہ حساس ہونا ہوتا ہے اور مریض پر خون کا غلبہ بڑھا ہوا ہوتا ہے اور جسم پر طاری غیر فطری غلبہ مریض کے مادہ منویہ میں بعض رطوبات جیسے رطوبت احلیلی، رطوبت اوعیہ منی یا رطوبت غدہ قدامیہ میں سے کوئی ایک یا سب کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہیں
یاد رہے مادہ منویہ کوئی اکیلی شے نہیں ہے بلکہ مختلف انزائمز مل کر اس کے روپ دیتے ہیں اور ان کا تناسب طے شدہ فارمولے کے تحت ہو تو ہی مناسب رہتا ہے
پولی سپرمیا، کثرت منی کا سبب عصبی تحریکات کے بڑھنے کے علاوہ تیز مصالحہ جات کا زیادہ استعمال، مرغن غذائیں کی مسلسل استعمال یا دانستہ مادہ منویہ کی افزائش بڑھانے والی ادویات یا غذائیں بھی کثرت منی کا موجب بنتی ہے
پولی سپرمیا، کثرت منی میں منی کا تناسب بگڑنا قوت باہ، مردانہ کمزوری پیدا کرتا ہے جبکہ مادہ منویہ گاڑھا بھی ہو تو پھر عضو تناسل میں درد بھی ہوتا ہے
کثرت منی کا علاج / Polyspermia Treatment In Urdu
کثرت منی کے علاج میں دب سے اول مریض کی غذا کا کم کیا جانا چاہیے
جماع، سکیس زیادہ کرنے کی ہدایت کرے تاکہ مادہ منویہ کے اخراج ہونے سے طبیعت پر چھائی غیر فطری کیفیت ختم ہو
مادہ منویہ کے پیدائش و افزائش کم ہونے کے لیئے جو بھی بہتر ہو وہ کرے

شیرہ پولی سپرمیا، کثرت منی
اجزاء
تخم کاہو 2 گرام
تخم خرفہ 3 گرام
عرق گاوزبان 125 ملی لیڑ
طریقہ تیاری
عرق گاوزبان میں شیرہ نکالیں اور شربت نیلو فر پچاس ملی لیڑ سے میٹھا کر کے پلائیں ان شاءاللہ آرام ہو گا

اگر کثرت منی کی وجہ سے مردانہ کمزوری یا عضو تناسل میں درد ہو تو
حب نامردی و سرعت انزال بنا کر استعمال کریں ان شاءاللہ تین چار ہفتوں میں کامل شامل ہو گی

حب نامردی و سرعت انزال
اجزاء
جوزبوا 6 عدد
اجوائن خراسانی نمک  4 گرام
جوزبوا میں سوراخ کرکے نمک  کا فتیلہ بنا کر جوزبوا کے سوراخ میں رکھے اور آٹے سے ملفوف کر کے روغن زرد بریاں کرے ٹھنڈا ہونے پر آٹا جدا کرکے جوزبوا کو پیس لے
جدوار خطائی 4 گرام
دار چینی 4 گرام
قرنفل 4گرام
زرنب 4 گرام
دانہ الائچی خورد 4 گرام
بہمن سفید 4 گرام
بہمن سرخ 4 گرام
شقاقل مصری 4 گرام
مایہ شتر اعرابی 2 گرام
ورق نقرہ و ورق طلا حسب ضرورت
سب ادویہ کو باریک پیس کر 500 ملی گرام کی گولیاں تیار کرے اور چورہ ورق نقرہ و سونا چڑھا لیں
طریقہ استعمال
جماع سے قبل ایک یا دو گولیاں ہمراہ دودھ یا پانی
حکیم محمد اعظم سہیل
سیفی دواخانہ

ادویات منگوانے کے لیے نیچے دیے گئے نمبر پر رابط کرے ان شاءاللہ ہمارا نمائندہ آپ کے پروائیڈ نمبر پر رابط کر کے کچھ معلومات کے بعد  ادویات بھیج دے گا
فقیر حکیم محمد سہیل نقشبندی
فون نمبر اینڈ واٹس ایپ، 00923456752811

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *