موٹاپے کا علاج|weight loss tips in urdu

موٹاپا یا وزن کم کرنے کا طریقے / weight loss tips in urdu
اطباءاکرام اس سمن مفرط کی اصطلاح استعمال کرتے ہے جلد کے نیچے اور اندرونی اعضاء کے گرد چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے حرکات بدن میں دشواری ہوتی ہے اور جسم پھولا ہوا ،وزنی اور بے ڈھول ہو جاتا ہے مختصر جسم میں زیادہ چربی جمع ہونے کا نام ہی موٹاپا ہے یہ بظاہر تو مرض میں شامل نہیں ہے مگر امراض کا دروازہ کھول دیتا ہے جیسے کہ
دل کے امراض میں خون کا دباو یعنی بلڈ پریشر
معدہ کی امراض میں السر یا بےخوابی
مردوں میں موٹاپا سے ذیابیطس، نامردی
عورتوں میں موٹاپا سے پیدا ہونے والے امراض بانجھ پن اور جوڑ درد
موٹاپا سے جلد میں تھائی رائڈ غدود خراب ہو کر گھیگھا مرض وغیرہ
یہاں تک فقیر کا تجربہ ہے 95 فیصد پاکستانی لوگوں کو چربی کا نام ہی صرف پتہ ہو گا اور یہ نہیں معلوم کہ چربی کیا ہے اس کے افعال و نقصانات یا اس کے پیدا ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو گی اور جب علاج کی بات ہو گی تو بڑے بڑے تجربہ کار معالجوں کو پیچھے چھوڑ کر ہر عام آدمی سے لیکر نتھو خیرا ،ٹی وی پروگرام ،آپا زبیدہ ٹوٹکے،ہربل،یونانی،انگریزی سب ہی وزن کم کرنے کی ورزشیں اور ٹپس وغیرہ ایسے بتاتے نظر آتے ہیں جیسے وہ دنیا کے ذہین اور ماہر سرجن موٹاپا ہیں اس کے علاج کے بڑے بڑے اشتہارات و دعوی سوشل میڈیا اور ویب سائیٹس پر دیکر اپنے چورن اور ٹیبلٹس سے لاکھوں کماتے نظر آئے گے بہر حال ان کے چورن سے کیسے اور کتنا فائدہ ہوا یہ بھی موٹاپا میں مبتلا لوگ مجھ سے بہتر جانتے ہونگے
سب سے پہلے یہ معلوم کرے کہ چربی کیا چیز ہے ؟ اقسام کتنی ہیں ؟افعال کیا ہیں ؟ اور نقصانات کیا ہیں ؟
چربی یا چکنائی Fats
چربی یا چکنائی کو جدید طب میں فیٹس کے نام کی اصطلاح بولا جاتا ہے
چکنائی انسانی جسم میں حرارت مہیا کرتی ہے
طاقت دینے کے لیے یہ بہترین خوراک ہے
جسم کو چکنا بنانے اور ہڈیوں کی مضبوطی بڑھانے میں خاص طور پر فائدہ مند ہے
تھکان پیدا ہوتی ہے کیونکہ بغیر شکر (Sugar کے چکنائی اچھی طرح جلتی (Oxidation نہیں ہو پاتی ہے جس سے صرف سلگتی رہتی ہیں اور سلگنے سے انسانی جسم میں تھکان کا احساس سے لیکر کمزوری تک چلا جاتا ہے دراصل چکنائی کو بچانے کے لیے جگر (Liver اور تلی (Pancreas اس کو اردو میں لبلبہ کہتے ہے یہ بھی درحقیقت ایک طرح کا غدود (Gland ہی ہوتا ہے جو کہ تلی کے ساتھ مثل گردن لگا ہوا ہوتا ہے اور اس کی شکل کتے کے زبان کے مشابہ ہوتی ہے اور لمبائی آدھا انچ اور چوڑائی سوا انچ اور وزن ایک چھٹانک سے لیکر تین چھٹانک تک ہوتا ہے تفصیلات بتانے کا مقصد یہ تھا کہ اس غدود سے ایک رطوبت پیدا ہوتی ہے جو کھاری ہوتی ہے جو نشاشتہ اور چربی کو ہضم کر کے جسم کا حصہ بناتی ہے اور اگر اس میں نقص پیدا ہو جسئے تو یقینی طور پر کمزوری سے جسم درد کرنے لگتا ہے
فقیر اور اطباء اکرام کا طبی راز اور موٹاپا
اس آنت کو ہمیشہ تندرست رہنے سے وزن نہیں بڑھے گا اور یہ آنت ادویات سے کبھی بھی تندرست نہیں ہو گی بے شک ادویات سے وزن کم ہو جائے
چھوٹی آنت کو تندرست ہمیشہ رکھنے کے لیے کھلی تازہ صاف ہوا میں چالیس تا ساٹھ منٹس تک پیدل چل کر سانس لینی چاہیے جس سے وزن کبھی بھی نہیں بڑھے گا
سوال
پہلے ہی بڑھ گیا ہو تو اس کا علاج بھی نیچے بتایے گے انشاءاللہ کچھ صبر کرو ؟
خوراک میں چکنائی کو کام میں لانے کے لئے آیوڈین کا استعمال ضروری ہے ورنہ تھائی رائڈ غدود (Thyroid Glands خراب ہو کر گھیگھا (Goiter کا مرض لا حق ہو سکتا ہے
چکنائی کی اقسام
چکنائی کی اقسام بہت زیادہ طرح کی ہوتی ہیں مگر ان سب کو دو حصوں میں طب جدید نے بانٹا ہے
نباتات سے ملنے والی چکنائی
حیوانات سے ملنے والی چکنائی

نباتات سے ملنے والی چکنائی
یہ ہر طرح کے تیل،تل،سرسوں،ریشوں،سورج مکھی،مونگ پھلی،السی وغیرہ یا میوہ جات مثلا ناریل،بادام،اخروٹ،کاجو،پستہ،چرونجی اور چلغوزہ وغیرہ میں پائی جاتی ہے
حیوانات سے ملنے والی چکنائی
دودھ اور دودھ سے تیار شدہ غذائیں
بکری کے دودھ سے تیار چیزیں اول نمبر پر
گائے کے دودھ سے تیار چیزیں دوئم پر
بکری کے دودھ سے تیار غذاؤوں میں تیسرے درجہ کی چکنائی پائی جاتی ہے
وجوہات
زیادہ کھانا اور بلخصوص چکنائی والی غذا
چھوٹی آنت کو تازہ ہوا نہ پہنچانا بذریعہ پیدل چلنا یا ورزش
شراب نوشی،تمباکونوشی، چائے یا کافی کا زیادہ استعمال
خاندانی (Hereditary بغیر نلی کے غدود (Endocrine Glands کی خرابی اور دواوں کا زیادہ استعمال
علاج
خوارک کو آہستہ آہستہ کم کرتے جائے
غذا کو منہ میں اتنا چبائیں کہ منہ میں ہی پانی ہو جائے
بغیر آگ کے پکی چیزوں کا زیادہ استعمال اور عام خوارک استعمال میں چوکر سمیت روٹی،ابلی سبزی اور سلاد لیں
پانی کا استعمال زیادہ کرے بلخصوص صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی میں شہد اصل ملا کر سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق استعمال کرے اور کبھی کبھی عصر کے وقت بھی لیں انشاءاللہ آرام ہو گا
کھانے کے بعد پیشاب ضرور کرے
اور اب آتے ہے طبی ادویات کی طرف تو فقیر کہے گا کہ ان ادویات سے بلکل وزن کم کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی کلو کے حساب سے یہ بات درست اور تجربہ شدہ ہے فقیر نے بطور طبیب بعض مریضوں کے موٹاپا کا علاج معالجہ کرنے پر حیرت انگیز طور پر وزن کم ہوتے دیکھا ہے اور وہ بھی صرف ہربل اجزاء کے استعمال سے اور رزلٹ بھی مہینوں یا سالوں میں نہیں بلکہ ہفتہ عشرہ میں مل جائے گا انشاءاللہ جسے ہفتہ عشرہ میں فائدہ نہ ہو وہ کمنٹ میں اپنی علامات تفصیل سے شئیر کرے یا کسی اچھے معالج سے رجوع کرے
جس نے بتایا وہ فقیر کامل تھا معلوم کرنے پر آگے صرف اہل اور ضرورت مند کو بولنے کا کہا بہرحال جب سبھی نسخے باری باری پوسٹ کر رہا ہو تو اس اخفا رکھنا بھی کنجوسی اور دانائی نہیں ہو گا کیونکہ ویسے بھی عمل کر کے فائدہ اٹھانا والا ضرورت مند ہی ہو گا
طبی علاج
سانڈرک گوند میں سکنجبین سادہ ملا کر دن میں تین مرتبہ استعمال کریں انشاءاللہ ضرور فائدہ ہو گا
نوٹ
کسی اچھے اور ایمان دار پنساری سے لیکر استعمال کرے اصل کی یہ پہچان ہوگی کہ دو ہفتوں میں یقینا وزن میں کمی آئے گی یا پھر ہمارے دواخانہ سے اصل گوند منگوا سکتے ہو
فقیر حکیم محمد سہیل نقشبندی چشتی
ماہر امراض جنسی و معدہ
فون نمبر اینڈ واٹس ایپ
03456752811

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *