Piles Course – A Natural Remedy for Hemorrhoids _ بواسیر کا قدرتی اور مکمل علاج

 Bawaseer / Piles / بواسیر

 بواسیر میں مقعد کے اندر یا کناروں پر مسے نمودار ہوتے ہیں پاخانے کے دوران یا بعد میں خون کے قطرے آتے ہیں
:اطباء حضرات نے بواسیر کی دو اقسام بتائی ہیں
خونی بواسیر (پاخانے کے دوران یا بعد میں خون آنا)
اور بادی بواسیر (مسے، جلن، خارش اور بغیر خون کے درد ہونا)
 :جدید طب نے اسے تین اقسام میں تقسیم کیا ہے
بادی بواسیر / Non-Bleeding Piles
بادی بواسیر وہ حالت ہے جس میں خون کی روانی میں رکاوٹ یا ٹھہراؤ کی وجہ سے مقعد کے اندر یا قریب مسے (موہکے) نمودار ہو جاتے ہیں۔
 بیرونی بواسیر / (External Piles)
یہ مقعد کے باہر بنتے ہیں اور سوجن، درد اور خارش کا باعث بنتے ہیں۔ شدید صورت میں یہ پھٹ سکتے ہیں یا ان میں خون جم سکتا ہے، جسے تھرمبوزڈ بواسیر کہتے ہیں۔
اندرونی بواسیر / (Internal Piles)
یہ مقعد کے اندرونی حصے میں بنتے ہیں اور عام طور پر بغیر درد کے خون آتا ہے، لیکن بڑھنے پر باہر نکل آتے ہیں اور درد اور جلن پیدا کرتے ہیں۔
شدید بواسیر / (Interno External Piles)
یہ اندرونی اور بیرونی دونوں اقسام کا مجموعہ ہوتا ہے، جس میں مسے اندر اور باہر دونوں جگہ ہوتے ہیں، اور یہ زیادہ تکلیف دہ اور پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔

مقعد کی عام بیماریاں

بواسیر (پائلز/ہیمرائیڈز) مقعد میں سوجن یا خون آنا کے علاوہ بھی مقعد کی عام بیماریاں ہیں جو بواسیر مرض سے مشابہت رکھتی ہیں
فشر (اینل فشر) مقعد کی جلد میں دراڑ یا زخم
فسچُلا (اینل فسچولا) مقعد کے قریب رسنے والا سوراخ
پولپس (ریکٹل پولپس) غیر ضروری گوشت کی بڑھوتری
اینوریکٹل ایبسس (مقعد کا پھوڑا) پیپ سے بھرا ہوا پھوڑا
ریکٹل پرولاپس (آنت کا باہر نکل آنا) آنت کا باہر نکل آنا

بواسیر کی مختلف اقسام، طب یونانی کی روشنی میں

طب یونانی میں بواسیر کے “مسے” جسم میں مختلف اخلاط (بلغم، صفرا، سودا، خون) کی زیادتی یا عدم توازن کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
ان کی اقسام درج ذیل ہیں
صفراوی مسے – یہ صفرا کے بڑھنے سے پیدا ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ سرخ رنگ کے اور جلن پیدا کرنے والے ہوتے ہیں۔
مخفی مسے – یہ اندرونی بواسیر کی قسم ہے جو نظر نہیں آتی، مگر تکلیف دہ ہوتی ہے۔
عنبی مسے – یہ انگور کے خوشے کی مانند گچھے دار ہوتے ہیں۔ سائز میں بڑے ہو سکتے ہیں اور خون بہانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
تینی مسے – یہ باریک اور دھاگے کی شکل کے ہوتے ہیں۔ یہ کم خون بہاتے ہیں لیکن مستقل خارش اور جلن پیدا کرتے ہیں۔
ثولوی مسے – یہ زیادہ تر بیرونی ہوتے ہیں۔ یہ مسے چھوٹے چھوٹے دانوں کی طرح ہوتے ہیں
تمری مسے – یہ خرما کی شکل کے ہوتے ہیں۔ زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوتے ہیں۔
توتی مسے – یہ توت کے پھل کی شکل کے ہوتے ہیں۔ نرم اور خون بہانے والے ہو سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ اقسام بنیادی طور پر مسوں کی ساخت، رنگت، اور تکلیف کی نوعیت کی بنیاد پر بیان کی گئی ہیں۔ تاہم، جدید طب میں بواسیر کو اندرونی (انٹرنل) اور بیرونی (ایکسٹرنل) اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
بواسیر کے آپریشن کے بعد دوبارہ بواسیر ہونا ممکن ہے ؟
اگر بواسیر کی بنیادی وجوہات جیسے قبض، کم فائبر والی خوراک، یا طویل عرصے تک بیٹھنے جیسے بنیادی عوامل کی طرف توجہ نہ کیجئے تو بواسیر دوبارہ پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے آپریشن کے بعد بھی ان وجوہات پر قابو پانا ضروری ہے
جبکہ طب یونانی میں بواسیر کا اصل سبب بدن میں غلیظ خون، صفراوی یا سوداوی فاسد مادے اور جسم کے اندرونی توازن کی خرابی کو سمجھا جاتا ہے۔ آپریشن سے صرف مسے نکالے جا سکتے ہیں، لیکن بواسیر کا مکمل اور مستقل علاج اس وقت تک ممکن نہیں جب تک خون کی صفائی اور جسم کے اندر سے فاسد مواد کی اصلاح نہ کی جائے۔ طب یونانی میں اس کے علاج کے لیے جڑی بوٹیوں کے ذریعے خون کی صفائی اور اندرونی توازن کو درست کیا جاتا ہے تاکہ بواسیر کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو سکے۔
اگر آپ مزید تفصیلات یا علاج سے متعلق مشورہ چاہتے ہیں، تو سیفی دواخانہ کے ماہر طبیب / حکیم سے رجوع کریں۔
بواسیر کا شافی و مستقل علاج
— سیفی دواخانہ کا “بواسیر کورس” استعمال کریں
ان شاء اللہ اس سے پاخانے کے دوران خون آنا، جلن، خارش، سوجن، درد، دائمی قبض اور موہکے یا مسے بغیر آپریشن مستقل ختم ہو جاتے ہیں۔
نوٹ: فشر، فِسچُلا یا غیر ضروری گوشت ابھرنے کی صورت میں روغن بواسیری متاثرہ جلد پر لگائیں۔ جس سے فوری آرام ملا گا

سفوف بواسیر کے فوائد
بواسیر مسوں کو تحلیل کرتی ہے
بواسیر درد جلن سوزش کو فوراً بند کرتی ہے
بواسیر کے خون کو ایک تا تین دن تک مکمل شفا بخشتا ہے
بواسیر کے تمام اقسام کے مسے خواہ کتنے پرانے کیوں نہ ہوں کورس بواسیر چند دن استعمال کرنے پر مستقل و دائمی آرام دے دیتا ہے ان شاءاللہ

 !بواسیر کا مکمل علاج صرف 2970 روپے میں
 قیمت 880 روپے فی پیکٹ
مکمل کورس (3 ڈبیاں + مفت روغن بواسیری): 2640 روپے
ڈیلیوری چارجز: 330 روپے
ہربل جڑی بوٹیوں پر مشتمل بواسیر کورس کے ساتھ
!روغن بواسیری مفت پائیں اور 900 روپے بچائیں
محدود وقت کی پیشکش
آرڈر کرنے کے لیے نیچے فارم پر کریں! اور بواسیر سے نجات پائیں
“بواسیر کے اسباب: طب یونانی اور جدید طب کی نظر میں”
:طب یونانی کے مطابق
بواسیر کا اہم سبب سودا یا صفرا کے فاسد مادے ہوتے ہیں، جو خون کی نالیوں میں ٹھہراؤ پیدا کرتے ہیں، جس سے مقعد کی وریدیں پھول جاتی ہیں۔
خواتین میں حمل، قبض، پیچش، اور جلاب کی دواؤں کا استعمال بواسیر کو بڑھا سکتا ہے۔
سودا کی زیادتی سے پیٹ میں گیس، قبض، اور دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں، جبکہ صفرا کی زیادتی سے جسم میں خارش، پیشاب کا رنگ زرد ہونا، جلن، سوزش، بخار، اور خون و پیپ کا اخراج ہوتا ہے۔
 :طب جدید کے مطابق
بواسیر کی سب سے بڑی وجہ دوران خون میں رکاؤٹ اور دباؤ ہے جو پیٹ کے نچلے حصے اور ٹانگوں میں ہوتا ہے۔
قبض اور دوسرے گیسٹروانٹرک مسائل جیسے مزمن اسہال اور پیچش، بواسیر کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔
نتیجہ
جدید طب میں بھی بواسیر کے علاج کے لیے خون کی روانی کو بہتر بنانے اور قبض کو دور کرنے پر زور دیا جاتا ہے، جو طب یونانی کی نظریات سے ملتا جلتا ہے۔ لہذا دونوں طبوں میں بواسیر کے اسباب کی وضاحت میں بنیادی مماثلت پائی جاتی ہے، یعنی خون کی روانی میں رکاوٹ اور اندرونی توازن کی خرابی بواسیر کے بڑھنے کی وجہ بنتی ہے۔
بواسیر کے جدید مرکبات، انجکشن اور ماہر معالج کی اہمیت
لیکوئیڈ پیرافین مرکبات اور فیشن ایبل مرکبات
بواسیر میں جلاب پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں تاکہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بنایا جا سکے۔
سنا کے مرکبات
بھی اسی مقصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جو قبض کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
برٹش فارماکوپیا مرہم
درد اور سوزش کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
:بواسیری انجکشن اور اس کی حقیقت
بواسیر میں انجکشن سے علاج میں فینول (5%) ملایا جاتا ہے، جو مقعد کی وریدوں میں لگایا جاتا ہے تاکہ سوجن اور درد کو کم کیا جا سکے۔
یہ انجکشن صرف ماہر سرجنوں کے ذریعے لگانے چاہئیں، کیونکہ اگر کوئی اناڑی معالج یہ عمل کرے تو یہ خطرناک ہو سکتا ہے، اور اکثر غیر محفوظ طریقوں سے مزید مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
بواسیر کی غلط یا غیر مستند علاج سے مریضوں کو ناصرف فوری فائدہ نہیں ملتا، بلکہ ان کے جسم پر طویل مدتی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں، جیسے کہ مسلسل جلاب کے استعمال سے آنتوں کی خرابی۔
لہٰذا، بواسیر کا علاج ماہر معالج سے اور درست طریقوں سے کروانا ضروری ہے تاکہ خطرات سے بچا جا سکے اور مرض کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔
طب نبوی سے علاج
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
انجیر کھاؤ یہ بواسیر کو کاٹ کر پھنیک دیتی ہے اور نقرس میں فائدہ دیتی ہے
طب نبوی کے مطابق ناشتہ اور رات کا کھانا وقت پر لینا اور دسترخوان میں سبزیوں کی شمولیت اور روٹی میں چھان کو شامل کرنا مرض بواسیر کو ختم کرنے میں معاون و مدد گار ہیں ان شاءاللہ ان سنتوں پرعمل کرنے والوں کو بواسیر نہ ہو گی
!سفوف بواسیر اور روغن بواسیری کا کورس آرڈر کریں
آرڈر کرنے کے لیے فارم پر کریں، جلد ہی ہمارا نمائندہ آپ کا آرڈر کنفرم کرے گا اور ادویات پارسل کر دے گا جن سے ان شاءاللہ مستقل طور پر شفا ہوگی۔

    6 thoughts on “Piles Course – A Natural Remedy for Hemorrhoids _ بواسیر کا قدرتی اور مکمل علاج”

    1. Alhamdulillah! This medicine has produced excellent result as my father was suffering from this disease for a long time. May God bless Hakeem sahib

    2. Assalamualaikum sir hope you will fine good and healthy
      Sir please check your WhatsApp 🙏 I have patient and cause this disease from 4 days please guide me on WhatsApp 🙏

    3. حکیم صاحب مالک کائنات آپکو لمبی عمر عنائت فرمائے آمین آپ اسی طرح لاجواب ادویات سے مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہیں
      واقعی سفوف بواسیر ایک لاجواب دوائی ہے جس سے بواسیر مکمل کنٹرول ہوتی ہے

    Leave a Comment

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    Scroll to Top