Safoof Safia: A Natural Remedy for Stomach Problems _ معدے کے امراض کا قدرتی اور مؤثر علاج

معدے کے امراض کا قدرتی اور مؤثر علاج
تیزابیت، گیس اور بدہضمی—مسائل، اسباب اور علاج
پیٹ میں ہوا (گیس) بھری رہنا بذاتِ خود بیماری نہیں بلکہ مختلف امراض کی علامت ہے۔ گیس کے مسئلے کا شکار افراد عام طور پر اپنی بداحتیاطیوں کی وجہ سے اس تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں۔
مگر اہم اسباب میں سوڈا واٹر، پان، تمباکو نوشی، نسوار، زیادہ مرچ مصالحہ اور مٹھائیاں گیس اور بدہضمی کا باعث بنتے ہیں۔ ذہنی دباؤ، تفکرات، صدمات اور مسلسل پریشانی بھی اس مسئلے کو بڑھاتے ہیں۔ پرانی قبض، ہاضمے کے خامروں کی کمی، آنتوں میں سڑاند پیدا کرنے والے جراثیم اور جراثیم کش ادویات کا استعمال بھی اہم وجوہات ہیں۔
تیزابیت کی کمی اور زیادتی
دونوں حالتوں میں گیس، جلن اور قبض کے مسائل
تیزابیت زیادہ ہو تو گیس اور جلن پیدا ہوتی ہے، جبکہ تیزابیت کم ہو تو غذا پیٹ میں زیادہ دیر رہ کر سڑنے لگتی ہے جس سے تبخیر اور قبض کی شکایت ہوتی ہے۔ ایسے مریض اکثر شدید تکلیف کا شکار رہتے ہیں۔
دوا تجویز کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ مسئلہ تیزاب کی کمی ہے یا زیادتی۔ حکماء کاسرالریاح ادویہ دیتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز تیزاب کم کرنے والی ادویات تجویز کرتے ہیں۔ دونوں طریقوں سے عارضی افاقہ ہوتا ہے، لیکن مستقل شفا چند خوش نصیبوں کو ہی ملتی ہے۔ تاہم، سفوف سیفیہ کا استعمال معدہ کے امراض سے مستقل نجات دیتا ہے، ان شاءاللہ۔
سفوف سیفیہ
معدے کے مسائل کا قدرتی علاج
سفوف سیفیہ ایک قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار ہربل پروڈکٹ ہے جو معدے کے مختلف مسائل معدے کی تیزابیت، بدہضمی، گیس، گیسٹروایسوفیجیل ریفلوکس یعنی سینے میں جلن، کھٹی ڈکاریں اور گلے میں خراش، اس کے علاوہ آئی بی ایس، ایچ پائلوری، معدے کے السر اور دائمی قبض کا قدرتی، محفوظ، مؤثر اور مستقل حل ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال چند دنوں میں معدے کے تمام مسائل سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔ سفوف سیفیہ معدے کی صحت کو بہتر بنا کر مستقل طور پر معدے کے امراض سے چھٹکارا دلاتا ہے ان شاءاللہ
سفوف سیفیہ کا استعمال کن معدے کے امراض میں فائدہ مند ہے؟
معدے کی تیزابیت (Acidity)
یہ حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب معدے میں تیزاب کی زیادہ مقدار پیدا ہو، جس سے سینے میں جلن اور درد ہوتا ہے۔
بدہضمی (Indigestion)
بدہضمی ایک عام حالت ہے جس میں کھانا ہضم ہونے میں مشکل پیش آتی ہے، اور پیٹ میں بے آرامی بھاری پن اور درد محسوس ہوتا ہے۔
گیس (Gas)
یہ معدے یا آنتوں میں ہوا کا جمع ہونا ہے جو ہاضمے کے دوران پیدا ہوتی ہے، جس سے پیٹ میں پھولاؤ، گیس کا اخراج اور درد ہوتا ہے
گیسٹروایسوفیجیل ریفلوکس بیماری (GERD)
یہ بیماری معدے کا تیزاب ایزوفاگس میں واپس آ جانے کی حالت ہے، جس سے سینے میں جلن، کھٹی ڈکاریں اور گلے میں خراش ہوتی ہیں
IBS, Irritable Bowel Syndrome – ایرٹ ایبل باؤل سنڈروم
ایک آنتوں کی بیماری ہے جس میں آنتوں میں درد، گیس، بدہضمی، قبض یا اسہال جیسی علامات ہوتی ہیں۔ یہ مرض آنتوں کی حرکت میں بے ترتیبی پیدا کرتا ہے مگر آنتوں میں کسی مستقل خرابی کا سبب نہیں بنتا۔
ہلیکوبیکٹر پائلوری انفیکشن (H. pylori)
ایچ پائلوری ایک بیکٹیریا ہے جو معدے میں انفیکشن پیدا کرتا ہے جس سے معدے کے السر اور دیگر ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
معدے کا السر (Stomach Ulcer)
یہ معدے کی اندرونی سطح پر تیزاب کی زیادتی کی وجہ سے پیدا ہونے والے زخم ہیں۔ جو درد، جلن اور بدہضمی کا سبب بنتے ہیں۔ عام وجوہات میں ایچ پائلوری بیکٹیریا اور غیر سٹیرائیڈل اینٹی انفلیمیٹری دوائیں شامل ہیں۔
نوٹ
اگر معدے کے السر کے مسائل ہیں تو حب السر بھی سفوف سیفیہ کے ساتھ استعمال کریں۔ مزید معلومات کے لیے معدے کے السر والی پوسٹ پر جائیں۔
فقیر نے معدے کے امراض کا علاج سیکھنے کے لیے دنیا کے کئی ماہر معالجوں کے پاس جا کر علاج کی کوشش کی، مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پھر طب یونانی اور طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی رہنمائی میں اس مرض کا علاج دریافت کیا اور کامیاب ہوا۔ فقیر کے مطابق، مریض کی حالت کو سمجھنا بہت ضروری ہے، کیونکہ جو شخص ان بیماریوں کا شکار ہوتا ہے، وہ ہی ان کی شدت کو بہتر طور پر جان سکتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ ان امراض میں مبتلا ہیں، وہ اس علم سے فائدہ اٹھائیں اور شفا پائیں۔
مطب میں ایک مریض آیا جو سالوں سے گیس اور تیزابیت کے مرض میں مبتلا تھا۔ اس کی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ گھر میں باتھروم جاتے وقت دروازہ بند نہیں کرتا تھا اور باہر جاتے ہوئے اپنی بیوی کو بتا دیتا کہ اگر وہ دیر سے واپس آئے تو بچوں کو اس کی تلاش میں بھیج دینا۔ وہ کئی معالجوں اور ڈاکٹروں سے علاج کروا چکا تھا، مگر کہیں سے بھی آرام نہیں آیا تھا۔
تشخیص کے بعد مریض سے کہا کہ تمہاری بیماری صرف گیس اور تیزابیت کی وجہ سے ہے، اور اس کا علاج ممکن ہے۔ اس نے مریض کو دوا کی چند خوراکیں دیں اور ہدایت کی کہ وہ تازہ پانی کے ساتھ ان کو استعمال کرے۔ تین دن بعد مریض خوش ہو کر آیا اور کہا، “بابا جی، میں نے سالوں بعد پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔”
فقیر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا، “اللہ ہی شافی ہے، وہی علاج کی حقیقت کو جانتا ہے۔” یہ واقعہ معدے کے مریضوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے، جو بتاتا ہے کہ اللہ کی مدد اور درست علاج سے معدے کی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔
اللہ تعالی ہی شافی ہے اور اس کے حکم سے ہی بیماریوں کا علاج ممکن ہے، اور ایسے واقعات بطور معالج ہمارے ساتھ بار بار پیش آتے ہیں۔
سفوف سیفیہ
ایک ماہ کا کورس – صرف 2695 روپے میں
تین جار کا مکمل پیکج
معدے کے امراض کا مؤثر علاج
تیزابیت، گیس، بدہضمی اور قبض سے نجات
سو فیصد خالص ہربل اجزاء
سفوف سیفیہ استعمال کریں اور مستقل شفا پائیں – ان شاءاللہ
تبخیر کے مریض اکثر اختلاج، دہشت اور گبھراہٹ کا شکار ہوتے ہیں، اور کئی مرتبہ دل کا معائنہ بھی کرواتے ہیں کیونکہ غذا کا ہضم نہ ہونا جسم میں کمزوری اور دردوں کا سبب بنتا ہے۔ یہ مسلسل تکلیف کا باعث بن جاتی ہے۔ ایلوپیتھک طب میں آنتوں کو سکون دینے والی ادویات جیسے لیبریکس اور اسٹیلابیڈ کا استعمال بڑھ رہا ہے، لیکن یہ ادویات اعصاب کو کمزور کرتی ہیں اور ان کا طویل استعمال انسانوں پر ظلم کے مترادف ہے۔ اللہ ہمیں سمجھ دے۔
جدید طب نے حکما کے کاسرالریاح کے تصورات کو اپنایا اور انہیں “کارمینیٹوز” کے نام سے شامل کیا، جیسے الائچی، دارچینی، لونگ، جائفل وغیرہ کو ملا کر دوا تیار کی جاتی ہے۔
سفوف سیفیہ مطب میں سالوں کے تجربات پر مبنی سو فیصد ہربل جڑی بوٹیاں پر مشتمل نسخہ ہے اور معدے کے امراض کا مؤثر علاج فراہم کرتا ہے۔ معدہ کے مریض ضرور قدر کرے کیونکہ فقیر نے اس نسخہ سے بہت فائدے حاصل کیا اور کئی معدہ کے امراض میں مجرب پایا اور یہ واقعی جادو کی طرح کام کرتی ہے اور مریض بعد از استعمال ضرور اس کے فوائد کی گواہی دے گا ان شاءاللہ
سفوف سیفیہ کورس آرڈر کرنے کے لیے نیچے دیے گئے فارم کو پر کریں۔ ہمارا نمائندہ آپ کا آرڈر کنفرم کرنے کے بعد ادویات پارسل کر دے گا، ان شاءاللہ شفا ہو گی۔

    3 thoughts on “Safoof Safia: A Natural Remedy for Stomach Problems _ معدے کے امراض کا قدرتی اور مؤثر علاج”

    1. سفوف سیفیہ دوا استعمال کی اور معدے کے مسائل جیسے قبض تیزابیت اور بدہضمی سے شفا ملی۔ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ ضرور آزمائیں

    2. سیفی دواخانہ کی معدہ کی ادویات واقعی مؤثر ثابت ہوئیں۔ بدہضمی، تیزابیت اور گیس جیسے مسائل سے نجات ملی، اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوا

    Leave a Comment

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    Scroll to Top