سرعت انزال _ (Premature Ejaculation)
مباشرت، سکیس، یا ملاپ کے دوران اگر مادہ منویہ طبعی یا معمول کے وقت سے کم وقت میں خارج ہو جائے تو اسے طبی اصطلاح میں “سرعت انزال” (پری میچیورایجیکولیشن) کہا جاتا ہے۔ یہ ایک عام مگر قابل علاج جنسی مسئلہ ہے، جس میں مرد دخول کے وقت سے پہلے یا فوراً بعد انزال کر دیتا ہے اور اس پر قابو پانے میں دشواری محسوس کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ حالت اس وقت مرض تصور کی جاتی ہے جب انزال دخول کے پانچ منٹ کے اندر ہو یا مرد اور اس کی شریک حیات کے لیے تکلیف دہ بن جائے۔
دوران مباشرت کتنا وقت میں انزال ہونا صحت کی علامت سمجھا جاتا ہے؟
دورانِ مباشرت صحت مند انزال کا وقت
دخول کے بعد انزال کا وقت ہر فرد کی جسمانی ساخت، قوت، اور نفسیاتی عوامل پر منحصر ہوتا ہے، اس لیے مختلف افراد کی جنسی ٹائمنگ مختلف ہو سکتی ہے۔
اوسط اور صحت مند وقت
طبی ماہرین کے مطابق، دخول کے بعد 5 سے 7 منٹ کو “اوسط” اور 7 سے 13 منٹ کو “معمول کی حد” سمجھا جاتا ہے۔
پانچ منٹ سے کم وقت میں انزال ہونے کو سرعت انزال (پری میچیورایجیکولیشن) کہا جاتا ہے۔
دس منٹ سے زیادہ انزال کا وقت
دس منٹ یا اس سے زیادہ انزال کا وقت عام طور پر صحت مند سمجھا جاتا ہے، جب تک کہ کسی نشہ آور یا غیر قدرتی دوا کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔
افراد کے مابین فرق
ہر شخص کی جسمانی اور ذہنی کیفیت مختلف ہونے کی وجہ سے انزال کی مدت بھی مختلف ہوتی ہے۔
نتیجہ
پانچ سے سات منٹ صحت مند انزال کی اوسط مدت ہے، جبکہ دس منٹ تک یا اس سے زیادہ انزال کا وقت بھی معمول کے دائرے میں آ سکتا ہے، بشرطیکہ جنسی عمل اور شریک حیات کی تسکین متاثر نہ ہو۔ انزال کی مدت کو مرض یا مسئلہ تبھی سمجھا جاتا ہے جب یہ جنسی صحت یا ازدواجی تعلقات پر منفی اثر ڈالے۔
دس منٹ سے زیادہ دیر امساک رہنا ؟
دس منٹ سے زیادہ دیر امساک رہنا ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔ میرا ایک جاننے والا مریض ہے جو پہلے شادی کے قابل نہیں تھا، مگر اس نے ایک گونگی عورت سے شادی کر لی۔ بدقسمتی سے وہ سرعت انزال میں مبتلا ہو گیا۔ اس نے اپنی بیماری کے بارے میں فقیر سے وضاحت کی تو بہت اچھی ادویات دی گئیں، مگر کچھ خاص افاقہ نہ ہوا۔ پھر اس نے ایک نسخہ تجویز کیا اور مجھے جڑی بوٹیوں کا اجزاء لانے کو کہا، جنہیں میں نے فراہم کیا۔
چند دنوں بعد اس کی بیماری ختم ہو گئی اور ایک دن دوران مباشرت اس کا انزال پورے بیس تا پچیس منٹ تک نہیں ہوا، صبح اس نے واپس آ کر مجھے بتایا۔ پھر فقیر نے اس کی رہنمائی کی اور دوا بند کرنے کی ہدایت کی، جبکہ بچی ہوئی ادویات کو کچھ مریضوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ چند دنوں بعد ان کے امساک کا بھی یہی حال تھا
اس واقعے کا مقصد یہ تھا کہ ادویات سے امساک کا وقت بڑھانے کا عمل قدرتی امساک میں شامل نہیں ہوتا۔
سرعت انزال کے اسباب
عصبی نظام کی خرابی، حشفہ کی صفائی کا فقدان، سوزاک یا پیشاب کی نالی کے انفیکشن، مشت زنی (استمناء بالید) کی عادت، کثرتِ مجامعت،(سیکس ) خیالاتِ فاسدہ، ارادے کی کمزوری، اور نفسیاتی دباؤ۔ اس کے علاوہ، عمومی صحت کے مسائل جیسے کمزوری، ہارمونی عدم توازن، اور ذہنی تناؤ بھی اس مسئلے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
چونکہ انزال مباشرت سے پہلے یا وقت دخول ہو جاتا ہے تو یہ ضعف باہ کی علامت ہے، جس کی وجہ سے مریض اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہو پاتا، اور امساک کی قوت عمر کے مختلف ادوار میں نفسیاتی عوامل، خوشی، موسم، مالی استحکام، اور فریق ثانی کے مثبت یا منفی رویے کے تحت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے
نامردی اور مردانہ کمزوری کا مؤثر علاج (Erectile Dysfunction)



