مردانہ بانجھ پن – Male Infertility – mardana banjhpan
مردانہ بانجھ پن میں مرد کا تولیدی نظام اسپرم کی کمی (لو سپرم کاؤنٹ)، حرکت میں کمی یا (زیرو سپرم موٹیلیٹی)، ساخت کی خرابی (مارفولوجی)، ہارمونی مسائل، وریکوسیل، انفیکشن اور جینیاتی خرابیاں جیسے مسائل کی وجہ سے عورت کو حاملہ کرنے میں ناکام رہتا ہے۔
مردانہ بانجھ پن کی تین اقسام ہیں
حقیقی عقم (Primary Infertility)
غیر حقیقی بانجھ پن (Secondary Infertility)
عارضی بانجھ پن (Temporary Infertility)
حقیقی عقم (Primary Infertility)
حقیقی بانجھ پن میں مرد کے آلات تناسل درست اور مکمل ہوتے ہیں، فعل مجامعت صحیح طریقے سے انجام پاتا ہے، مگر اس کے باوجود اولاد پیدا کرنے میں ناکامی ہوتی ہے۔
سب سے بڑا سبب
مادہ منویہ میں حونیات منویہ کا نہ ہونا (ایزوسپرمیا)، یا سپرم کی کمی (اولیگوسپرمیا)، یا پیدائشی طور پر عضو مخصوصہ میں نقص موجود ہو۔
سپرم کا تلف یا ختم ہونا
سوزاک، ریم (پیپ) یا پس سیلز کا موجود ہونا، اور خون کے منی میں مل جانے سے بھی مردانہ بانجھ پن لاحق ہو جاتا ہے۔
سوزاک اور ریم جیسے انفیکشن سپرم کی پیداوار و حرکت موٹئیلٹی کو متاثر کرتے ہیں
پس سیلز اور خون کا منی میں آنا (ہیموسپرمیہ) سپرم کی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے
ریڈ بلڈ سیلز (خون کے سرخ خلیے) کا سیمن میں ملنا سپرم کے ساتھ ردعمل کر کے مرد میں بانجھ پن پیدا کرتا ہے
جرم خصیہ یا فعل زائل ہونا _ ایپی ڈیڈی مس (Epididymis)
ایپی ڈیڈی مس خصیہ کے اوپر واقع ایک نالی ہے جہاں اسپرم ذخیرہ اور پختہ ہوتے ہیں۔ یہ نالی خصیہ سے نکلنے والے اسپرم کو جمع کرتی ہے اور ان کی حرکت کو بہتر بناتی ہے تاکہ وہ تولیدی عمل کے دوران انڈے تک پہنچ سکیں۔ ایپی ڈیڈی مس میں ورم یا انفیکشن (جیسے ایپی ڈیڈی موٹس) میں پہلے سپرم کی پیداوار اور حرکت کو نقصان پہنچتا ہے، اور ورم بڑھنے کے ساتھ ساتھ بعض مریضوں میں سپرم کی پیداوار بند ہو جاتی ہے۔
بانجھ پن حقیقی کی وجوہات میں امراض خبیثہ کے ردعمل سے سپرم کا مرتا جانا، خصیہ میں ورم یا گما (کسی عضو میں گرہ پڑنا)، ٹیوبرکل اورام خصیتین، اور سرطان خصیہ شامل ہیں۔
غیر حقیقی بانجھ پن _ (Secondary Infertility)
سپرم مادہ منویہ میں موجود ہو، اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت ہو، لیکن ثانوی یا خارجی اسباب سے مادہ منویہ مقامِ استقرار حمل تک نہ پہنچے یا بیضہ انثی سے ملاقات نہ ہو تو یہ غیر حقیقی بانجھ پن کہلاتا ہے۔
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ مباشرت کا درست سرانجام پانا تولیدی عمل کی بنیاد ہے، اور اگر مرد کے عضو مخصوصہ میں نقص ہو اور وہ مجامعت کا حق ادا نہ کر سکے تو حمل واقع نہیں ہوگا۔
قضیب کا نقص یعنی صخر قضیب ( عضو تناسل چھوٹا ہونا )
تعظم قصیب (عضو مخصوصہ کا بے طرح لمبا ہونا)
ہائپو سپیڈ اور ایپیسپڈیاس _ (Hypospadias) & (Epispadias)
یہ عضو تناسل کے نقص ہیں، جن میں تناسل کے نیچے یا اوپر سوراخ بنتا ہے۔ اس کی وجہ سے انزال کے دوران منی رحم (مہبل) تک نہیں پہنچ پاتی، بلکہ سوراخ سے باہر گر جاتی ہے، جس سے حمل کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
ہائڈروسیل (Hydrocele)
یہ ایک حالت ہے جس میں فوطوں کی تھیلی میں پانی بھر جاتا ہے۔
ہیماتوسیل (Hematocele)
اس مرض میں فوطوں کی تھیلی میں خون (ریڈ بلڈ سیلز) بھر جاتا ہے۔
ایلِی فینٹائس (Elephantiasis)
یہ ایک بیماری ہے جس میں خصیے ہاتھی کے پاؤں کی طرح غیر معمولی طور پر بڑھ جاتے ہیں۔
ویریکوسیل (Varicocele)
ویریکوسیل میں خصیوں کی رگوں کا موٹا اور پیچ دار ہونا ہوتا ہے، جو بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔
فتق (ہرنیا) ھیپاٹائٹس بی،سی وغیرہ بھی بعض اوقات مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتے ہیں ۔
نوٹ: مرد کا بانجھ پن عورت کی جانب سے بھی ہو سکتا ہے، جیسا کہ منی تو صحیح سالم ہو مگر عورت کے تناسلی نظام میں نقص ہو، مثلاً بیضہ بشریہ موجود نہ ہو، یا کسی وجہ سے عورت کا بیضہ بشریہ مرد کے سپرمز سے ملاقی نہ ہو پائے، تو یہ مردانہ بانجھ پن نہیں ہو گا بلکہ نسوانی نقص عقر ہو گا۔
اگر عورت موٹی ہو یا مرد کا عضو مخصوصہ رجولیت میں کوتاہ ہو، جس کی وجہ سے جنسی تعلق قائم کرنا یا حمل ٹھہرانا مشکل ہو، تو وہ سیفی دواخانہ کے ای میل ایڈریس کے ذریعے نطفہ رحم میں بلا رکاوٹ داخل کرنے کا مؤثر طریقہ منگوا سکتے ہیں، جو حمل ٹھہرانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
فقیر کے کئی سالوں کے کلینکل تجربات کے مطابق بانجھ پن کے مریضوں میں ساٹھ تا ستر فیصد مرد بیمار ہوتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ علاج سے پہلے عورت اور مرد کا کلینیکل ٹرائل کر کے مکمل تحقیقات کر لینی چاہیے۔
مردانہ بانجھ پن کی تشخیص کے طریقے: اسپرم تجزیہ سے جینیاتی ٹیسٹ تک
اسپرم کا معائنہ (Semen Analysis)
اسپرم کی تعداد، موٹائل اور ساخت (مارفولوجی) کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
بلڈ ٹیسٹ (Hormonal Blood Test)
ہارمونی سطح کا معائنہ کیا جاتا ہے۔
الٹراساؤنڈ (Ultrasound)
خصیوں اور دیگر تولیدی اعضاء کا معائنہ کیا جاتا ہے۔
بایوپسی (Testicular Biopsy)
خصیوں کے اسپرم کی پیداوار کو چیک کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
جینیاتی ٹیسٹ (Genetic Testing)
کروموسومز کی غیر معمولی حالت کی تشخیص کی جاتی ہے۔
سیمین اینالیسس (Semen Analysis)
سیمین اینالیسس: مردانہ بانجھ پن کی تشخیص کے اہم پہلو
سپرم اکاؤنٹ کی تعداد
صحت مند سیمین میں سپرم کی تعداد 70 ملین یا اس سے زیادہ فی ملی لیٹر ہونی چاہیے۔
موٹیلیٹی (حرکت)
کم از کم 60 فیصد سپرمز کی حرکت صحیح سمت میں ہونی چاہیے، بہتر نتائج کے لیے اس سے زیادہ۔
مورفولوجی (ساخت)
صحت مند سپرمز کی ساخت درست ہونی چاہیے، 40 فیصد یا اس سے زیادہ صحت مند سپرمز کی ساخت ہونی چاہیے۔
سیمین والیم
سیمین کا حجم 1.5 سے 3 ملی لیٹر کے درمیان ہونا چاہیے۔
پی ایچ سطح
سیمین کی پی ایچ سطح 7.2 سے 8.0 کے درمیان ہونی چاہیے۔
اگر یہ تمام عوامل صحت مند ہوں پھر بھی حمل نہ ہو رہا ہو تو اس کے اسباب سوزاک،سفلس، ٹیوبرکل و اورام پیدا کرنے والے امراض کےمتعلق استفسار لازمی ہے اور اس کی جانچ لیبارٹری ٹیسٹ بہتر راستہ ہے اور جانچ کرنے کے بعد علاج بھی مناسب ہو تو ان شاءاللہ گود ہری ہو جاتی ہے ورنہ حمل ٹھہر بھی جائے تو مرض کی موجودگی کی وجہ سے ( اٹھرا ) عورت کو اسقاط حمل ہو جاتا ہے
بانجھ پن کے مریضوں کو علاج جلدی شروع کرنا چاہیے کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ مذکورہ بالا امراض کی موجودگی میں ان کے اثرات سے جرم خصیہ ضائع ہو سکتے ہیں، جس سے علاج میں ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
زنانہ بانجھ پن کے حوالے سے عورتوں کو اچھی گائناکالوجسٹ یا معالج ( حکیم یا ڈاکٹر ) سے رابطہ کرنا چاہیے، کیونکہ ماہر معالج یا حکیم سے علاج بیماری سے نجات کا باعث بنتا ہے۔
اللہ کی رحمت سے شفا اور طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ: بیماریوں کا اسلامی علاج
اللہ کی بہت بڑی نعمت صحت ہے اور پیارے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طب کے شعبے پر احسان فرمایا۔ لہذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ علاج تمام طبی طریقوں سے زیادہ مستند اور قابل قدر ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ علاج الہام اور وحی رب پر مبنی ہے جو کسی بھی جگہ یا دور کے اطباء کے طریقہ علاج کے مقابل نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح اللہ پر یقین، بھروسہ، دعا، دوا، صدقہ و خیرات، توبہ، استغفار، نیکیاں اور بندگانِ خدا سے بھلائی ایسے اعمال ہیں جو انسان کو رنج و مصیبت، آفات و آلام، بلاوں اور بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ غرض ان سب باتوں کی تلقین و رہنمائی ہمیں طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتی ہے۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“اللہ تعالی نے جو بھی بیماری اتاری ہے، اس کی شفا اور علاج بھی اتارا ہے۔”
(صحیح بخاری حدیث نمبر 5678)
حدیث مبارک میں خوشخبری ہے بیماروں کے لیے کہ وہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں کیونکہ ہر مرض کی دوا اللہ پاک نے پیدا کی ہے، فقط ہمیں اس کا علم نہیں ہے۔ دوا کرنا بھی سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
حضرت اسامہ بن شریک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں
“ایک روز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، لوگ آپ سے دریافت کر رہے تھے کہ اگر ہم بیماریوں میں دوا کر لیا کریں تو کچھ گناہ تو نہیں؟ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دوا کر لیا کرو، اے اللہ کے بندو! اس لیے کہ اللہ نے جتنی بیماریاں پیدا کی ہیں، ساتھ ہی ان کی دوا بھی پیدا کی ہے، لیکن مرض موت اس سے مستثنی ہے۔
مردانہ بانجھ پن کے مسائل کا حل: آزمودہ اور مؤثر دوا
الحمدللہ، انفرٹیلٹی پاوڈر (حکیم سہیل والا): مردانہ بانجھ پن کے مسائل کے لیے سیفی دواخانہ کی یہ قدرتی، محفوظ اور آزمودہ ہربل دوا مایوس مریضوں کو شفا دے کر اولاد جیسی نعمت سے نواز رہی ہے۔
یہ ہربل دوا سپرم کی کمی، زیرو موٹیلٹی، اور پس سیلز جیسے منی کے امراض کو ختم کر کے مریض کو مستقل شفا فراہم کرتی ہے۔
انفرٹیلٹی پاوڈر (حکیم سہیل والا)
مدت کورس/ پیکیج _ 21 دن
قیمت: 1900 روپے (1 پیک)
مکمل کورس (3 ڈبیاں): 5700 روپے
!ڈیلیوری چارجز: بالکل مفت
اب بغیر کسی اضافی چارج کے اپنی دوا حاصل کریں
ماشاءاللہ سیفی دواخانہ کی زبردست دوائی ہے کوئی دو نمبری نہیں ہے کیونکہ میں نے خد آزمایاں ھوا ہے سیفی دواخانہ کی تین ماہ کی کورس سے اللہ پاک نے مجھے اولاد عطاء کی ہے حکیم صاحب کے لیے زندگی بھی دعاگوں رھونگا 🤲
اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے دور میں دھوکہ فراڈ بہت ہے لیکن سیفی دواخانہ کی میں گواہی دیتا ھو کوئی فراڈ دھوکہ نہیں ہے کیونکہ میں نے خد آزمایاں ھوا ہے میں نے آن لائن میڈیسن منگوائی تھی اللہ پاک نے حکیم صاحب کو میرے لیے ذریعہ بنایا وہ ایسے کہ اچانک ایک دن فیبسک پہ بےاولادی کی اس کی ویڈیوں آئی جس میں حکم صاحب نے بہت اچھے طریقے سے بانجھ پن پہ تحریر لکھی تھی جس سے میں متاثر ھوا اور اللہ پاک پہ توکل کرکے میڈیسن منگوائی تو تین ماہ کے کورس سے صاحب اولاد بن گیا آج بھی
حکیم صاحب کو دعاؤں میں یاد رکھتا ھو حکیم صاحب جہاں بھی رھو خوش رھو آباد رھو اللہ پاک آپ کو لمبی عمر اور صحت کاملہ عطاء فرمائے آمین 🤲